عیدالفطر کا دن شیخ فواداکرم کا سول ہسپتال کا دورہ مریضوں میں گھل مل گئے مٹھائی اور عیدی تقسیم کی۔رپورٹ یوسف تبسم

جھنگ ۔۔انجمن بہبودی مریضاں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے زیر اہتمام عید الفطر کے دن ہسپتال میں داخل مریضوں اور ان لواقین کو عید کی خوشیوں میں شامل کرنے کیلئے آج شیخ فواد اکرم منیجنگ ڈائریکٹر شالیمار گروپ آف انڈسٹریز نے ہمراہ ڈاکٹر نجیب اسلم ایم ایس DHQ ہسپتال مختلف وارڈز جن میں سرجیکل مردانہ وارڈ ،سرجیکل زنانہ وارڈ ،میڈیکل وارڈ ،چلڈرن وارڈ ،گائنی وارڈ ،میڈیکل ایمرجنسی اور ٹراما سنٹر میں 200 کے قریب مٹھائی اور جوس کے ڈبے تقسیم کیے اس موقع پر سوسائٹی کی جنرل سیکرٹری زرینہ شیخ ، سیکریٹری انفارمیشن مہر ریاض نول ۔حاجی محمد خان اور محمد عمران سمیت دیگر ممبران بھی ہمراہ تھے اس موقع پر شیخ فواد اکرم نے کہا کہ ہمارا خاندان کا مشن انسانیت کی خدمت اور ان کی فلاح و بہبود کرنا ہے اور یہ کام جاری و ساری رہے گا پیشنٹ ویلفیئر سوسائٹی نے پہلے بھی ہسپتال کی بہتری اور مریضوں کی فلاح وبہبود اور ان کا علاج و معالجہ کیلئے خصوصی اقدامات کر رہی ہے خواہ وہ میڈیسن کی صورت میں ہو ،آنکھوں کے آپریشن ،لینز ،اے سی ۔واٹر کولر ہوں سوسائٹی نے خدمت کا بیڑھ اٹھا رکھا اور مختلف تہوار میں سوسائٹی مریضوں کو خوشیاں میں شریک کرنے کیلئےہمہ وقت کوشاں ہے اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹر نجیب اسلم نے کہا کہ سوسائٹی کے کردار کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا اور ان کی خدمات قابل تعریف ہیں ۔


Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 73

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 79

اپنا تبصرہ بھیجیں