پاکستان کرکٹ ٹیم کی کوچنگ رولر کوسٹر کی سواری جیسا ھے ۔مکی آرتھر کوچ

لاہور (اہم نیوز)پاکستان ٹیم نے ورلڈ کپ میںآئی سی سی رینکنگ کی ٹاپ ٹیم انگلینڈ کو شاندار شکست دے کر کم بیک کر دیاہے اور بڑی بڑی ٹیموں کو خبر دار کر دیاہے تاہم اس سے قبل پاکستانی ٹیم کو ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں نہایت دردناک شکست کا بھی سامنا کرنا پڑا اور اسی حوالے سے زینب عباس کے سوال پر مکی آرتھر نے دلچسپ جواب دیدیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق معروف سپورٹس اینکر زینب عباس نے پاکستانی کوچ مکی آرتھر سے ٹریننگ سیشن کے دوران خصوصی گفتگو کی ، اس دورا ن انہوں نے سوال پوچھا کہ ” پاکستان ٹیم کا کوچ ہونا کیسا محسوس ہوتاہے ؟ جس پر مکی آرتھر نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ ایک رولر کوسٹر کی سواری کرنے جیسا احساس ہے لیکن ہمیں ہمیشہ اپنے کھلاڑیوں پر مکمل اعتماد رہاہے ۔ان کا کہناتھا کہ قومی ٹیم میں سب سے سنجیدہ رہنے والا کھلاڑی محمد حفیظ ہے جبکہ حسن علی مزاحیہ طبیعت کا مالک ہے ۔

یاد رہے کہ قومی ٹیم ورلڈ کپ میں اپنے تیسرے میچ میں سری لنکا کے خلاف میدان میں اترنے جارہی ہے تاہم شائقین کرکٹ کیلئے افسوسناک خبر یہ ہے کہ آج کا میچ بارش کی نذر ہونے کا خدشہ ہے جبکہ برسٹل میں ہلکی بارش بھی شروع ہو گئی ہے ۔

Custom Advertisement

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 73

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 79

اپنا تبصرہ بھیجیں