آصف علی ذرداری کی نیب کے ہاتھوں گرفتاری محترمہ مریم نواز کا رد عمل بھی سامنے آ گیا

اپوزیشن رہنماؤں کی گرفتاری سے جعلی وزیراعظم جوابدہی سے نہیں بچ سکتا، مریم نواز

لاہور: مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ پورے ملک کے غریب اور امیر لوگوں کے لئے الگ اور وزیراعظم اور ان کے خاندان کی کفالت کرنے والوں کے لئے الگ قانون ہے۔

سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کی گرفتاری پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں (ن) لیگ کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا تھا کہ اگر ملک میں قانون سب کے لیے برابر اور احتساب غیر جانبدار ہوتا تو چور دروازے سے آئے جعلی وزیر اعظم عمران خان اپنا اور اپنی بہن کا حساب دینے کے لیے آج کٹہرے میں ہوتے، اپوزیشن کے لیڈران کو چن چن کر گرفتار کرنے سے جعلی وزیر اعظم اس جواب سے نہیں بچ سکتے جو ان کو ہر حال میں دینا پڑے گا۔…


Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 73

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 79

اپنا تبصرہ بھیجیں