پتنگ فروش ہوئے بو کاٹا، پنجاب پولیس کی پتنگ فروشوں کے خلاف بڑی کاروائی ، ایک لاکھ پتنگ برآمد

جھنگ ( محمد ریاض شاہد خان) چوکی مگھیانہ پولیس کی پتنگ فروشوں کے خلاف بڑی کاروائی. انچارج چوکی مگھیانہ فیصل رزاق کاہلوں نے چھاپہ مار کر لاکھوں روپے کی پتنگیں برآمد کرلیں.
تفصیلات کے مطابق انچارج چوکی نے چارج سنبھالنے کے بعد دبنگ کاروائیوں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے جس پر آج محلہ احمد نگر کاشی روڈ پر چھاپہ مار کر لاکھوں روپے مالیت کی پتنگیں بر آمد کر لیں.  ایس ایچ او کوتوالی قاسم ہرل، سب انسپکٹر مظہر تبسم اور دیگر پولیس اہلکار ریڈ میں شامل تھے.
میڈیا سے گفتگو کےدوران انچارچ چوکی نے بتایا کہ پتنگ باز  و پتنگ فروش کسی رعایت کے متسحق نہ ہیں ۔میرے علاقہ میں پتنگ بازی، جوا، منشیات نامکمن ہے جس کا ثبوت یہ ہے اور یہ سلسلہ جاری رہے گا. ملزمان کو قرار واقعی سزا دی جائے گی.
شہریوں نے نوجوان چوکی انچارج کی کاروائی پر اطمینان کا اظہار کیا.


Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 73

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 79

اپنا تبصرہ بھیجیں