درخشاں پولیس نے ڈیفنس کھڈا مارکیٹ میں گیسٹ پر چھاپہ مار کر 4 خواتین سمیت 11 افراد کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کردیا۔رپورٹ ظفرعالم ملک

کراچی۔۔۔۔۔۔۔

درخشاں پولیس نے ڈیفنس کھڈا مارکیٹ میں گیسٹ پر چھاپہ مار کر 4 خواتین سمیت 11 افراد کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کردیا۔

ہیڈ محرر کا حراست میں لئے گئے افراد اور تفصیلات بتانے سے گریز، رات گئے تک پولیس کی جانب سے حراست میں لئے گئے افراد سے توڑ جوڑ جاری تھا۔ ذرائع

درخشاں پولیس نے خفیہ اطلاع پر ڈیفنس فیز 5 خیابان مجاہد میں واقع ایک گیسٹ ہاو¿س پر کارروائی کرتے ہوئے وہاں موجود 4 خواتین اور 7 مردوں کو حراست میں لے لیا۔

پولیس کی جانب سے جس گیسٹ ہاو¿س پر کارروائی کی گئی ہے وہاں سے متعلقہ پولیس مبینہ طور پر ماہانہ ہزاروں روپے بھتہ وصول کرتی تھی، جبکہ پیسوں کے معاملے پر گیسٹ ہاو¿س انتظامیہ اور پولیس کے درمیان کافی ٹائم سے معاملات خراب چل رہے تھے۔ ذرائع

اعلیٰ افسر کی جانب سے پوش علاقے میں واقع گیسٹ ہاو¿س کے خلاف کارروائی کی ہدایت ملنے کے بعد متعلقہ پولیس حرکت میں آگئی اور گیسٹ ہاو¿س پر کارروائی کردی۔ ذرائع

رات گئے تک پولیس کی جانب سے حراست میں لئے گئے خواتین اور مردوں سے پولیس کی جانب سے توڑ جوڑ جاری تھی۔ ذرائع

ہیڈ محرر فیصل سے رابطہ کیا گیا تو ہیڈ محرر کا کہنا تھا کہ اسے کچھ نہیں پتا صرف اطلاع ملی ہے کہ کسی گیسٹ ہاو¿س پر چھاپہ پڑا ہے، وہ ابھی تھانے پہنچ کر تفصیلات بتاتا ہے۔

دوبارہ رابطے پر بھی ہیڈ محرر کی جانب سے حراست میں لئے گئے افراد کے نام اور تعداد بتانے سے گریز کیا جاتا رہا۔

Custom Advertisement

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 73

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 79

اپنا تبصرہ بھیجیں