اسلام آباد: قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر  قاسم سوری نے ایوان میں وزیراعظم عمران خان کے لیے ’سلیکٹڈ‘ کا لفظ استعمال کرنے پر پابندی عائد کردی۔

اسلام آباد: قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر  قاسم سوری نے ایوان میں وزیراعظم عمران خان کے لیے ’سلیکٹڈ‘ کا لفظ استعمال کرنے پر پابندی عائد کردی۔

قومی اسمبلی میں بجٹ سیشن کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی زیرصدارت ہوا جس میں وفاقی وزیر عمرایوب خان نے تحریک استحقاق پیش کی۔ 

عمر ایوب خان نے نکتہ اعتراض پر کہا کہ ہم حکومتی بینچوں سے تحریک استحقاق پیش کرنا چاہتے ہیں، وزیراعظم کو سلیکٹڈ کے نام سے پکارا جاتا ہے جس سے ہمارا استحقاق مجروح ہوا ہے۔

اس تحریک پر ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری  نے ایوان میں وزیراعظم کے لیے سلیکٹڈ کا لفظ استعمال کرنے پر پابندی لگاتے ہوئے کہا کہ جو بھی اس ہاؤس کا ممبر ہے وہ ووٹ لے کر آیا ہے۔

انہوں نے ہدایت کی کہ آئندہ کوئی بھی یہ لفظ ایوان میں استعمال نہ کرے۔ 

یاد رہے کہ ایوان میں وزیراعظم عمران خان کے لیے اپوزیشن کی جانب سے سلیکٹڈ کا لفظ استعمال کیا جاتا ہے۔ 
مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ نوازشریف کو دل کی بیماری آج کی نہیں، میاں صاحب کو اب تک 3 ہارٹ اٹیک ہوچکے ہیں، 15 سال میں 2 ہارٹ اٹیک اور تیسرا ہارٹ اٹیک اڈیالہ جیل میں ہوا، تیسرے ہارٹ اٹیک سے شریف خاندان کو لاعلم رکھا گیا۔ https://ahemnewshd.com/latest/3497


Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 73

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 79

اپنا تبصرہ بھیجیں