پاکستان کل نیوزی لینڈ کے خلاف کتنیاں تبدیلیاں کرےگا اور جیتنے کی حکمت عملی کیا ھوگی۔رپورٹ ریحان چوہدری

برمنگھم: پاکستان کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ اظہر محمود کا کہنا ہے کہ ہر وقت منفی باتوں سے پلیئرز پر بھی دباؤ آجاتا ہے، کبھی کبھار مثبت رہنا بھی ضروری ہے۔

ایجبیسٹن میں پاکستان ٹیم کی پریکٹس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ کبھی کبھار کرکٹ ٹیم پر اس قدر منفی باتیں ہونا شروع ہوجاتی ہے کہ بندہ سوچتا ہے اس سے بہتر ہے زہر ہی کھالیا جائے۔

نیوزی لینڈ کیخلاف میچ سے متعلق اُن کا کہنا تھا کہ کیوی ٹیم اب تک تمام میچز جیتی ہے لیکن ہر ٹیم کا ایک برا دن ضرور آتا ہے، اُمید ہے نیوزی لینڈ کیلئے وہ دن پاکستان سے میچ میں ہو۔

کیچز ڈراپ ہونے سے متعلق سوال پر ان کا کہنا تھا کہ کوئی کھلاڑی جان بوجھ کر کیچ ڈراپ نہیں کرتا، پچھلے میچ میں گراؤنڈ فیلڈنگ اچھی تھی لیکن کیچز ڈراپ ہوگئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ گرین شرٹس نے کیویز کیخلاف کافی کرکٹ کھیلی ہے اور ان کی طاقت اور کمزوری کا اندازہ ہے، پاکستان کو میچ جیتنے کیلئے تینوں شعبوں میں اچھا کھیلنا پڑے گا۔

اپنی گفتگو کے دوران انہوں اس بات کا عندیہ بھی دیا کہ پاکستان ٹیم نیوزی لینڈ کیخلاف بغیر تبدیلی کے ہی میدان میں اترے گی تاہم انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ ابھی وکٹ نہیں دیکھی، صبح کنڈیشن دیکھ کر فائنل الیون کا فیصلہ کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ٹیم کا ورلڈکپ کا سفر جاری ہے اور اُمید ہے کہ ٹیم باقی میچز بھی جیتے گی۔

Custom Advertisement

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 73

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 79

اپنا تبصرہ بھیجیں