پروجیکٹ لٹریسی کوآرڈی نیٹر محمد ابراہیم فیصل کا تبادلہ جھنگ سے میانوالی کر دیا گیا ہے۔محمد ابراہیم فیصل نے لٹریسی ڈیپارٹمنٹ کو فرسودہ روایات سے نکال کر جدید خطوط پر گامزن کیا ۔رپورٹ یوسف تبسم

جھنگ( )پروجیکٹ لٹریسی کوآرڈی نیٹر محمد ابراہیم فیصل کا تبادلہ جھنگ سے میانوالی کر دیا گیا ہے۔محمد ابراہیم فیصل نے لٹریسی ڈیپارٹمنٹ کو فرسودہ روایات سے نکال کر جدید خطوط پر گامزن کیا اور معیاری تعلیم کو بہت کرنے کےلئے جو انقلابی اقدامات کئے ہمیشہ یا د رکھے جائیں گے جس کےلئے محکمہ ان کے بہتر مستقبل کےلئے دعا گو ہے ۔ممبر ڈی سی سی ڈاکٹر ریاض نول نے پروجیکٹ لٹریسی کوآرڈی نیٹر محمد ابراہیم فیصل سے الوداعی ملاقات کے دوران کہا کہ انہوںنے تعلیم کے معیار کو مزید بہتر بنانے کےلئے پروجیکٹ لٹریسی نے اہم کردار ادا کیا ہے ۔ اس پروجیکٹ میں کام کرنے والے سٹاف کی خدمات اور کاوشیں بھی قابل قدرہیں۔اللہ تعالیٰ محمد فیصل ابراہیم کو ملک کی ترقی اور اپنی خدمات کو فروغ دینے کےلئے زندگی میںکامیابیاں اور آسانیاں پیدا کرے۔اس موقع پرلٹریسی موبلائز محمد شہباز انصاری و دیگر سٹاف بھی موجود تھا۔

Custom Advertisement

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 73

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 79

اپنا تبصرہ بھیجیں