کرکٹ کے متوالوں کے بڑی خبر ۔ سمی فائنل میں پاکستان اور بھارت کا ٹاکرا ھونے کے امکانات پیدا ھو گئے

(اہم نیوز) آئی سی سی ورلڈ کپ 2019 ءمیں لمحہ بہ لمحہ بدلتی ہوئی صورت حال کو مدنظر رکھتے ہوئےپاکستان اور بھارت کے درمیان سیمی فائنل ہونے کے امکانات روشن ہوتے جا رہے ہیں۔روایتی حریفوں کے درمیان ہر میچ انتہائی دلچسپ اور ہائی وولٹیج ہوتا ہے، اس ورلڈ کپ کے راﺅنڈ میچ میں دونوں ٹیمیں ایک دوسرے کے مدمقابل آچکی ہیں جس کا نتیجہ بھارت کی 89 رنز سے جیت پر نکلا تھا،ایونٹ میں دونوں ٹیموں کے ایک مرتبہ پھر آمنے سامنے آنے کا امکان پیدا ہوتا نظر آ رہا ہے اور اگر ایسا ہوتا ہے تو پاکستانی ٹیم پہلے کے مقابلے میں زیادہ جارحانہ موڈ کے ساتھ میدان میں اترے گی۔

گرین شرٹس کو جب ایونٹ سے باہر ہونیکا خطرہ درپیش ہوا تو کھلاڑیزخمی شیر کی طرح جاگے جس کا نتیجہ سب سے پہلے لارڈز میں جنوبیافریقہ کےخلاف 49 رنز کی جیت اور پھر ایجبسٹن میں ناقابل شکستنیوزی لینڈ کےخلاف 6 وکٹ کی شاندار فتح کے ساتھ سامنے بھی آیا ہے،پاکستان کو اب اپنے اگلے 2 میچز نسبتاًآسان حریف افغانستان اور بنگلا دیش سے کھیلنے ہیں، نہ صرف کھیلنے ہیں بلکہ جیتنے بھی ہیں تاکہ وہ فائنل فور میں 11 پوائنٹس کے ساتھ چوتھی پوزیشن حاصل کرسکے۔یہ بھی پڑھیں

                                 دوسری جانب ایونٹ کی ناقابل شکست ٹیم بھارت کو 17 پوائنٹس کے ساتھ گروپ پوزیشن کی نمبر ون ٹیم بننے کے لیے انگلینڈ، بنگلہ دیش اورسری لنکا کو مات دینی ہے جو اسکی موجودہ فارم دیکھ کر ناممکن قرار نہیں دیا جا سکتا۔ ہوم ٹیم انگلینڈ کے ابھی تک 8 پوائنٹس ہیں جبکہ اس نے ایونٹ میں 2 سخت میچز کھیلنے ہیں ، ایک میچ کی ہار بھی 10 پوائنٹس دلوا کر اسے سیمی فائنل کی دوڑ سے آﺅٹ کرسکتی ہے۔

سری لنکا کو ابھی اپنے 3 میچز جنوبی افریقہ، ویسٹ انڈیز اور بھارت کےخلاف کھیلنا ہیں اور ایک میچ کی شکست بھی اسکے پوائنٹس 10 کردیگی جس کے بعد وہ بھی ورلڈ کپ سے باہر ہوجائےں گے ۔سیمی فائنل کی ایک اور امیدوار ٹیم بنگلا دیش کو اپنے اگلے 2 میچز بھارت اورپاکستان کےخلاف کھیلنے اور لازمی جیتنے ہیں،ایک میچ میں ہار پر اسکے پوئنٹس 9 رہیں گے اور یہ ٹیم بھی خالی ہاتھ وطن لوٹ جائے گی۔

پاکستان اور بھارت کو ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں ایک دوسرے کے آمنے سامنے آنے کےلئے اب اپنے آنےوالے تمام میچز لازمی جیتنے ہیں تاکہ شائقین کرکٹ کو روایتی حریفوں کے درمیان پر جوش اور سنسنی خیز سیمی فائنل دیکھنے کو مل سکے۔آئی سی سی ورلڈ کپ قوانین کے مطابق ایونٹ کی پہلی پوزیشن کی ٹیم کا سامنا چوتھی پوزیشن پر رہنے والی ٹیم کے ساتھ ہوتا ہے جبکہ دوسری پوزیشن پر رہنے والی ٹیم کا میچ تیسری پوزیشن والی ٹیم سے ہوتا ہے

Custom Advertisement

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 73

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 79

اپنا تبصرہ بھیجیں