باتسلیمات ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر محکمہ تعلقات عامہ جھنگ ،حکومت پنجاب ہینڈ آﺅٹ راﺅ شکیل احمد /عابد رشید 7 مارچ2019ئ جھنگ( )ڈپٹی کمشنر حافظ شوکت علی نے کہا ہے کہ ضلع بھر میں تعینات پرائس کنٹرولنگ مجسٹریٹس اپنی کارکردگی کو ہر صورت بہتر بنائیں اور دیئے گئے ٹاسک کو ذمہ داری سے مکمل کیا جائے۔ اس ضمن میں کسی قسم کی سستی اور غفلت ہر گز برداشت نہیں کی جائیگی۔گرانفروشی اور ذخیرہ اندوزی کسی رعائت کے مستحق نہیں۔ عوام کو ہر ممکن ریلیف فراہم کرنے کےلئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اپنے علاقوں میں متحرک رہیں ۔ یہ بات انہوںنے گزشتہ روز پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کے حوالہ سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میںایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو واحد ارجمند ضیائ، اسسٹنٹ کمشنرز، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس، ڈی او انڈسٹری ذیشان نیاز سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی شریک تھے۔ ڈی او انڈسٹری ذیشان نیاز نے بتایا کہ ضلع بھر میں تعینات پرائس کنٹرولنگ مجسٹریٹس کی طرف سے اشےاءضرورےہ کی مقرر کردہ قےمتوں پر دستےابی کوےقےنی بنانے اور مرتکب گرانفروشوں کے خلاف کاروائیاں عمل میں لائی گئی جس کے مطابق گزشتہ ماہ کے دوران پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے 380مقامات کا معائنہ کیا۔ اس دوران 73مارکیٹوں میں اچانک چھاپے مار کر 145دوکانداروں کو زائد نرخوں پر اشیاءفروخت کرتے پایا گیا۔اس ضمن میں انہوںنے 136افراد کو 2لاکھ26ہزار7سوروپے کے جرمانے کئے جبکہ 9افراد کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لاتے ہوئے مقدمات درج کروائے گئے۔ڈپٹی کمشنر حافظ شوکت علی نے کہا کہ ضلع بھر مےں اشیائے ضروریہ کے نرخوں مےں اضافہ اور مصنوعی مہنگائی پےداکرنے کی ہرگز اجازت نہےں دی جائے گی اس سلسلے میں حکومت پنجاب کی ہدایات پرنہ صرف عملدرآمد کو یقینی بنایا جائیگابلکہ ناجائز منافع خوروں کے خلاف سخت ایکشن بھی لیا جائے گا۔انہوںنے کہا کہ وہ اشےاءضرورےہ کی مقرر کردہ قےمتوں پر دستےابی کوےقےنی بنانے کے عمل کوبراہ راست مانےٹر کررہے ہیں لہٰذا کسی بھی دوکاندار سے رعائت نہیں برتی جائیگی۔ ۔۔۔٭٭٭۔۔۔ جھنگ( )ڈپٹی کمشنرحافظ شوکت علی کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ واش کوآرڈی نیشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو واحد ارجمند ضیاءنے کی۔ اجلا س میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرجنرل شاہد عباس جوئیہ، اسسٹنٹ کمشنرز،ڈپٹی ڈائریکٹر شوشل ویلفیئر اظہر عباس عادل ،محکمہ ہیلتھ انجینئرنگ ،پی ڈی ایم اے، صحت ، تعلیم، انفارمیشن، پی آر ایس پی، لوکل گورنمنٹ سمیت سول سوسائٹی کے نمائندگان بھی شریک تھے۔ اجلاس میں سول سوسائٹی کے نمائندگان کی طرف سے بربفنگ دی گئی اور بتایا کہ سکولوں، کالجز،ہسپتالوں اور پبلک مقامات پر یونیسف پراجیکٹ کے تحت واش رومز تعمیر کئے جا رہے ہیں جنہیں مقررہ مدت میں مکمل کیا جائیگا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو واحد ارجمند ضیاءنے ہدایت کی کہ سکولوں میں واش کی آگاہی کےلئے اساتذہ کو تربیت دی جائے اور طلباءو طالبات کے واش کلب بنائیں جائیں جبکہ شجر کاری مہم کے تحت پودے لگانے کے ساتھ ساتھ انسداد ڈینگی بارے بھی ترغیب دی جائے۔انہوںنے کہا کہ ضلع جھنگ میں سینی ٹیشن اور واش کے جدید نظام کے قیام کےلئے اقدامات کیئے جا رہے ہیں تاکہ دور دراز علاقوں میںبھی صحت و صفائی کی بہترین سہولیات میسر ہو سکے۔انہوںنے کہا کہ عوام کی بہترین فلاح و بہبود حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے اور نان گورنمنٹ آرگنائزیشن حکومت کا ساتھ دے کر عوا م کو بہترین سہولیات کی فراہمی میں بھرپور کردار ادا کر سکتی ہے۔ سینی ٹیشن اور واش کے نظام میں بہتری کے لیے موثر حکمت عملی اپنائی جا رہی ہے تاکہ تحصیل کے دور دراز علاقوں کے عوام کو صحت صفائی سمیت تمام بنیادی سہولیات مہیا کی جائیں۔اے ڈی سی ریونیو نے کہا کہ موجودہ حکومت اس سلسلہ میںفلاحی تنظموں کے ساتھ مل کر جامع حکمت عملی کے تحت اقدامات کر رہی ہے اورضلع کی عوام جلد ہی ان سہولیات سے مستفید ہوں گے۔ انہوںنے کہا کہ صفائی کے حوالے سے عوام میں شعور اجاگر کیا جائے اس سلسلے میں این جی اووزسکولوں ، کالجز، ہسپتالوںاور پبلک مقامات پر عوام میں آگاہی کےلئے اپنا کلیدی کردار ادا کرے تاکہ عوام کا معیار زندگی بلند ہو اور صاف ستھرا و صحت مند معاشرہ تکمیل پا سکے۔ ۔۔۔٭٭٭۔۔۔ جھنگ( ) چناب کالج جھنگ میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات کی پ±ر وقار تقریب منعقد ہوئی جس کی مہمان خصوصی جھنگ ایجوکیشنل ٹرسٹ/ ڈپٹی کمشنرحافظ شوکت علی تھے جبکہ تقریب میں طلباءطالبات ، والدین سمیت دیگر معززین شخصیات نے بھی شرکت کی۔ تقریب کا باقاعدہ تلاوت ِ کلام پاک سے کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر حافظ شوکت علی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اساتذہ بچوں کے رول ماڈل ہوتے ہیں۔ طلباءو طالبات کی تعلیم و تربیت کے لئے والدین کے ساتھ ساتھ اساتذہ کو بھی پوری ذمہ داری سے اپنا کردار ادا کرنا پڑے گا اور ایک وقت آئے گا جب یہ نوجوان قابلِ رشک مقام تک پہنچ جائے گی۔تقریب کے اختتام پر مہمانِ خصوصی اور مہمانانِ گرامی نے مختلف کلاسز کے پوزیشن ہولڈرز طلباءو طالبات اور اساتذہ میں انعامات تقسیم کئے۔ ۔۔۔٭٭٭۔۔۔ جھنگ( )ڈپٹی کمشنرحافظ شوکت علی کی ہدایت پر جھنگ کلین مہم کو مزید بہتر بنانے کےلئے تیز کر دیا گیا ہے۔اس ضمن میں غلہ منڈی ٹوبہ روڈ، محلہ اسلام نگر اور دیگر مختلف علاقوں میں صفائی آپریشن کیا گیا ۔ مذکورہ علاقوں میں صفائی آپریشن کے دوران بلدیہ کے عملہ نے کھڑے پانی کے نکاس سمیت کوڑا کرکٹ سے پاک کر دیا ۔ سیوریج بندش کے باعث گلیوں میں سیوریج کا پانی کھڑا تھا علاقہ مکینو ں نے ڈپٹی کمشنر کے اقدام کو سراہا ۔ ۔۔۔٭٭٭۔۔۔


Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 73

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 79

اپنا تبصرہ بھیجیں