پاکستان الیکڑونک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کی پریس کانفرنس ’بلا تعطل نشر‘ کرنے پر 21 ٹی وی چینلز کو اظہار وجوہ کے نوٹس جاری کردیے۔

پاکستان الیکڑونک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کی پریس کانفرنس ’بلا تعطل نشر‘ کرنے پر 21 ٹی وی چینلز کو اظہار وجوہ کے نوٹس جاری کردیے۔

واضح رہے کہ مریم نواز نے گزشتہ روز پارٹی قائدین کے ہمراہ لاہور میں پریس کانفرنس میں دعویٰ کیا تھا کہ احتساب عدالت کے جج ارشد ملک نے العزیزیہ ریفرنس میں دباؤ میں آکر میرے والد وزیراعظم نوازشریف کو سزا سنائی۔

مریم نواز نے پریس کانفرنس کے دوران جج ارشد ملک کی مبینہ خفیہ ویڈیو بھی چلائی تھی جس کے مطابق ان کا دعویٰ تھا کہ اس ویڈیو میں ارشد ملک اپنے فیصلے پر ندامت کا اظہار کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 
https://ahemnewshd.com/latest/3798
پیمرا کی جانب سے ٹوئٹ میں کہا گیا کہ ’عدلیہ اور ریاستی اداروں کے خلاف مریم نواز کی تقریر بلاتعطل نشر کرنا پیمرا کے قواعد وضوابط کے خلاف ورزی ہے‘۔

ٹی وی چینلز کو جاری کردہ اظہار وجوہ کے نوٹس میں کہا گیا کہ ’ایسا مواد نشرکرنا آئین سے متصادم اور سپریم کورٹ کے احکامات کے خلاف ہے‘۔

نوٹس میں کہا گیا کہ ’مذکورہ مواد پیمرا قوانین اور الیکڑونک میڈیا کے ضابطہ اخلاق 2015 کی خلاف ورزی ہے‘۔

مزیدپڑھیں: 
https://ahemnewshd.com/latest/3798
پیمرا نے ٹی وی چینلز کو ہدایت دی کہ پریس کانفرنس کا کوئی حصہ نشر کرنا ہدایت اور عدلیہ کے خلاف ’قصداً خلاف وزری‘ تصور ہوگی۔

نوٹس میں سپریم کورٹ کے از خود نوٹس کا حوالہ دیا گیا جس میں عدالت عظمیٰ نے حساس معاملے پر جانبدار اور غیرپیشہ ورانہ پروگرام اور مواد کی نشریات پر شدید خدشات کا اظہار کیا تھا اور پیمرا کو ضابطہ اخلاق کے اطلاق پر عملدرآمد کا حکم دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: 
https://ahemnewshd.com/latest/3806
پیمرا نے ٹی وی چینلز کو 7 روز کے اندر اظہار وجوہ کا جواب دینے کی ہدایت کی۔

نوٹس میں خبردار کیا گیا کہ اگر نوٹس کا جواب نہیں دیا گیا تو پیمرا آرڈیننس 2002 کے سیکشن 29، 30 اور 33 کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور سپریم کورٹ میں توہین عدالت کا مقدمہ کیا جائےگا۔یہ بھی پڑھئے


Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 73

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 79

اپنا تبصرہ بھیجیں