احتساب عدالت کے جج ارشد ملک ہائی کورٹ پہنچ گئے کیا ھونے جا رہا ھے جانیے اس رپورٹ میں

اسلام آباد(اہم نیوز) اسلام آبادہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس سے احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کی ملاقات ہوئی، جس میں قانونی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق احتساب عدالت جج ارشد ملک اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ گئے۔جہاں اسلام آباد ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس سے احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کی ملاقات کی۔ملاقات میں مبینہ ویڈیو اورقانونی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق مریم نواز کی احتساب عدالت کے جج ارشد ملک سے متعلق مبینہ ویڈیو کے معاملے میں اہم پیشرف ہوئی ہے۔ احتساب عدالت جج ارشد ملک اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ گئے۔جہاں پراسلام آباد ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس اور احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کے درمیان 40منٹ تک ملاقات ہوئی۔

واضح رہے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کی پارٹی رہنماء ناصر بٹ کے ساتھ گفتگو اور ملاقات کی ویڈیو جاری کی۔

            https://ahemnewshd.com/latest/3829                          ویڈیو میں جج ارشد    ملک اعتراف کررہے ہیں کہ سابق وزیراعظم نواز شریف پر کوئی کرپشن، کک بیک یا بدعنوانی کا ثبوت نہیں ہے۔ ان سے فیصلہ دباؤ میں کروایا گیا۔ انہیں رات کو ڈراؤنے خواب آتے تھے اور وہ بہت پریشان تھے۔ جس پر یہ تمام حقائق وہ نوازشریف تک پہنچانا چاہتے تھے۔ دوسری جانب احتساب عدالت کے جج محمد ارشد ملک نے مریم نواز کی ویڈیو کو جعلی قرار دیتے ہوئے اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کو خط لکھنے کا فیصلہ کر لیا۔

جس میں وہ مریم نواز کی جانب سے چلائی جانے والی مبیہ ویڈیو سمیت نواز شریف کے فیصلے پر دباؤ کے حوالے سے انہیں آگاہ کریں گے اور ان سے پورے معاملے کی انکوائری کی استدعا کریں گے۔ جج ارشد ملک عدالت سے استدعا کریں گے کہ وہ سارے معاملے کی انکوائری کریں تاکہ وہ بے گناہ ثابت ہوں کیونکہ اسلام آبادہائی کورٹ ماتحت عدالتوں سمیت نیب کورٹ کے معاملات کو دیکھتا ہے ۔ دوسری جانب چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس اطہر من الله 28 جولائی تک چھٹیوں پر ہیں اور انہوں نے بیرون ملک کے دورے بھی کرنے ہیں ۔ اس پر نائب صدر ن لیگ مریم نواز نے اپنے ردعمل میں کہا کہ جج ارشد ملک نے پریس ریلیز بھی اپنے دستخط کرکے ویسے ہی دباؤ میں جاری کی جس پر طرح انہوں نے فیصلہ سنایا تھا۔

Custom Advertisement

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 73

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 79

اپنا تبصرہ بھیجیں