پولیس کا ناجائزاسلحہ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری۔ ناجائز اسلحہ کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران ضلع پولیس نے ایک ہفتہ کے دوران کل 67 ویپن برآمد کئے۔

جھنگ پولیس کا ناجائزاسلحہ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری۔
ناجائز اسلحہ کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران ضلع پولیس نے ایک ہفتہ کے دوران کل 67 ویپن برآمد کئے۔
جھنگ(اہم نیوز) موجودہ ملکی حالات کومدنظررکھتے ہوئے اور نیشنل ایکشن پلان پر عمل کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جھنگ عطاء الرحمان کی خصوصی ہدایت پر ڈسٹرکٹ پولیس نے صرف ایک ہفتہ کے دوران مختلف اقسام کے 67 ویپن برآمد کر لئے۔ نیشنل ایکشن پلان پر عمل کرتے ہوئے ضلع پولیس نے نا جائز اسلحہ کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے تھانہ شورکوٹ سٹی نے 3 عدد 30 بور پسٹلز اور 1 عدد ریوالور برآمد کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف 2 علیحدہ علیحدہ مقدمات درج رجسٹر کئے، تھانہ موچیوالہ نے 06 عدد 30 بورپسٹلز اور 12 عدد کارتوس برآمد کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج رجسٹر کئے، تھانہ صدر جھنگ نے 1 عددرائفل 7mm، 5 عدد پسٹلز، 01 ریوالور اور 12 کارتوس برآمد کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج رجسٹر کئے، تھانہ گڑھ مہاراجہ نے 01 رائفل اور ایک کاربین برآمد کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج رجسٹر کئے، تھانہ کوتوالی نے 05 عدد پسٹلز اور 01 ریوالوربرآمد کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج رجسٹر کئے، تھانہ شورکوٹ کینٹ نے 02 عدد پسٹلز، 03 عدد بندوقیں اور 02 عددکارتوس برآمد کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج رجسٹر کئے،تھانہ سٹیلائیٹ ٹاؤن نے 03 عدد 30 بور پسٹلز اور 03 کارتوس برآمد کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج رجسٹر کئے۔تھانہ احمد پور سیال نے 01 رائفل، 01 بندوق، 02رپیٹر اور 06 عدد پسٹلز برآمد کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج رجسٹر کئے۔ تھانہ قادر پور نے 01 رائفل، 03 بندوقیں، 01 رپیٹر، 03پسٹلز اور 07 کارتوس برآمد کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کئے۔ تھانہ مسن نے 01 رائفل اور 04 پسٹلز برآمد کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف مقدمات درج رجسٹر کئے۔ تھانہ 18 ہزاری نے 01 بندوق، 05 پسٹلز اور 13 کارتوس برآمد کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف مقدمات درج رجسٹر کئے۔ تھانہ کوٹ شاکر نے 01 رائفل برآمد کرتے ہوئے ملزم کے خلاف مقدمہ درج رجسٹر کیا۔ تھانہ وریام نے 02 پسٹلز برآمد کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کئے، پولیس لائنز جھنگ کی ٹیم نے 01 رائفل برآمد کرتے ہوئے مقدمہ درج رجسٹر کروایا۔ ناجائز اسلحہ کے خلاف کریک ڈاؤن سے چوری و ڈکیتی میں نمایاں کمی آئی ہے، ڈی پی او جھنگ نے کہا ہے کہ کریک ڈاؤن اس وقت تک جاری رہے گا جب تک ضلع جھنگ نا جائز اسلحہ سے پاک نہیں ہو جاتا۔

Custom Advertisement

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 73

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 79

اپنا تبصرہ بھیجیں