رکن قومی اسمبلی و منشیات کے مقدمہ میں گرفتار رانا ثناؤاللہ کی اہلیہ نے اقوام متحدہ سے بڑا مطالبہ کر دیا

 لاہور: منشیات اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار مسلم لیگ(ن) کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی رانا ثناء اللہ کی گرفتاری پر اُن کی اہلیہ نے اقوام متحدہ سے رجوع کر لیا۔

نجی نیوز چینل کے مطابق  رانا ثناء اللہ کی اہلیہ نبیلہ ثناء اللہ نے اپنے وکلا کی مشاورت سے اقوام متحدہ کے ڈرگ اینڈ کرائم آفس کو خط بھجوا یا ہے جس میں  کہا گیا ہے کہ میرے خاوند کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، اقوام متحدہ کا ڈرگ اینڈ کرائم سیل اس پر کمیشن بنائے  اور اس مشکوک واقعے کی تحقیقات کرے۔

دو صفحوں پر مشتمل خط میں کہا گیا ہے کہ رانا ثناء اللہ کی گاڑی میں موجود چار موبائلز، آئی پیڈ، پرس اور ساٹھ ہزار روپے تھے وہ بھی ہمیں نہیں دئیے گئے جب کہ رانا ثناءاللہ پہلے ہی کہہ چُکے تھے کہ اُن کا قتل یا گرفتار کر کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: 
https://ahemnewshd.com/latest/3850
متن کے مطابق ریاست نے رانا ثناء اللہ کی گرفتاری کر کے ایک اچھی ساکھ کے ادارےاے این ایف کی بدنامی کی ، وزیر اعظم عمران خان نے ذاتی اختلاف پر انھیں گرفتار کروایا ،ہمیں موجودہ حکومتی اداروں سے انصاف کی توقع نہیں ہے اس لیے اقوام متحدہ کا ڈرگ اینڈ کرائم سیل اس پر کمیشن بنائے  اور اس مشکوک واقعے کی تحقیقات کرے۔

واضح رہے کہ یکم جولائی کی رات اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر اور رکن قومی اسمبلی رانا ثنااللہ کو منشیات رکھنے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔ اے این ایف حکام کے مطابق موٹروے پر سکھیکی کے قریب رانا ثنااللہ کی گاڑی روک کر تلاشی لی گئی تو اس سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد ہوئی۔


Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 73

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 79

اپنا تبصرہ بھیجیں