٭ ایس پی انویسٹی گیشن سٹی منصور قمر کی پریس کانفرنس۔ ٭ چند روز قبل شہری کے اغوا کے بعد قتل کی واردات کا ڈراپ سین، درندہ صفت ملزمان گرفتار۔رپورٹ یوسف تبسم

٭ ایس پی انویسٹی گیشن سٹی منصور قمر کی پریس کانفرنس۔
٭ چند روز قبل شہری کے اغوا کے بعد قتل کی واردات کا ڈراپ سین، درندہ صفت ملزمان گرفتار۔
٭ راوی روڈ انویسٹی گیشن پولیس نے مقتول محمد سلیم خان کے اندھے قتل کی واردات میں ملوث 2 سفاک ملزما ن گرفتار کر لیے۔
٭ گرفتار ملزمان میں نسیم خان اور عزیز اللہ شامل، ایس پی سٹی انویسٹی گیشن۔
٭ ملزمان نے مقتول محمد سلیم خان کو اُدھار دیئے ہوئے 15لاکھ روپے کی واپسی کے مطالبہ پر قتل کیا۔ ایس پی منصور قمر
٭ ملزم نسیم نے 15لاکھ روپے کی واپسی سے بچنے کے لیے اپنی ساتھی عزیز اللہ کے ساتھ مل کر مقتول کواغوا کیا۔
٭ بعد ازاں اغوا کاروں نے مقتول کو اپنی دکان واقع راوی لنک روڈ لے جا کر سر میں آہنی راڈمار کر قتل کر دیا تھا، ایس پی۔
٭ ملزمان نے مقتول کی لاش کو پلاسٹک کے توڑے میں ڈال کر رکشہ میں رکھ کرجنگلات کالونی نزدرنگ روڈ ویرانے میں پھینک دیا تھا، منصور قمر۔
٭ ملزمان سے واردات میں استعمال ہونیوالا آہنی راڈ اور رکشہ برآمد کر لیاگیا۔ ایس پی انویسٹی گیشن
٭ راوی روڈ انویسٹی گیشن پولیس نے ہی موبائل سنیچر گینگ کے دو ملزمان کو گرفتار کر کے موبائل فونز، نقدی اور ناجائز اسلحہ برآمدکیا ہے، ایس پی منصور قمر۔
٭ تمامملزمان کو مختلف معلومات سمیت جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے گرفتار کیا گیا۔ ایس پی انویسٹی گیشن
٭ ایس پی انویسٹی گیشن سٹی منصورقمرکی طرف سے اندھے قتل کو ٹریس کر کے واردات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری پر پولیس ٹیم کے لیے تعریفی اسناد کا اعلان۔

Custom Advertisement

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 73

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 79

اپنا تبصرہ بھیجیں