سابق کرکٹر و کپتان شاہد خان آفریدی کی وزیراعظم عمران خان سے اہم ملاقات ۔اندر کی سٹوری اہم نیوز پر

اسلام آباد: (اہم نیوز) وزیراعظم عمران خان سے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور کرکٹر شاہد آفریدی نے ملاقات کی۔

نجی TVکے مطابق ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی ہے، ملاقات میں غریب، محنت کش، مستحقین اور غرباء موضوع بحث رہے، وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات میں شاہد آفریدی نے انسانیت کی خدمت کے عزم کا اظہارکیا: اس موقع پر شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ خیبرپخونخوا سمیت پورے پاکستان میں غریبوں کیلئے پناہ گاہیں بنانا میرا مشن ہے، غریبوں اوربے سہارا لوگوں کیلئےشیلٹر ہومز بنانا چاہتا ہوں، پناہ گاہیں کاروباری افراد اور دوستوں کے ساتھ مل کر بناؤں گا۔ اب خدمت کا وقت ہے۔

 
https://ahemnewshd.com/latest/3925
ملاقات کے دوران شاہد آفریدی نے وزیراعظم عمران خان سے اپنے دوست کا تعارف بھی کرایا جبکہ وزیراعظم عمران خان نے شاہد آفریدی کے انسانیت کی خدمت کے جزبے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ خوش قسمت لوگ ہوتے ہیں جو بے سہارا، نادار لوگوں کی خدمت کاعملی مظاہرہ کرتے ہیں۔ شیلٹر ہوم کا دائرہ کار پورے ملک میں پھیلائیں گے۔ 

Custom Advertisement

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 73

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 79

اپنا تبصرہ بھیجیں