مریم نواز کے خلاف درخواست ناقابل سماعت قرار۔رپورٹ ارسلان چوہدری

مریم نواز کے خلاف درخواست ناقابل سماعت قرار

پاکستان میں اسلام آباد کی احتساب عدالت نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے خلاف کیلبری فونٹ ٹرسٹ ڈیڈ کی مبینہ جعل سازی پر دائر کی گئی قومی احتساب بیورو کی درخواست ناقابل سماعت قرار دے دی ہے۔

نیب کی درخواست کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کی۔

مریم نواز عدالت کے نوٹس پر لاہور سے اسلام آباد آئیں۔ فیصلہ محفوظ کیے جانے کے بعد انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کی حکومت پر سخت تنقید کی۔

کمرہ عدالت کے اندر رپورٹرز سے غیر رسمی گفتگو میں مریم نواز نے کہا کہ اس حکومت کو پانچ سال کا وقت نہیں دے سکتے۔ ”ملک میں جو بھی حالات ہیں سب کے سامنے ہیں، ملک میں آزادی اظہار رائے معطل ہے۔ اس وقت میڈیا کی آزادی بھی سلب ہے، اگر حکومت کو خوف نہیں تو لوگوں کی زبان کیوں بند کی جا رہی ہے۔“

مریم نواز نے کہا کہ حکومت کی جانب سے میڈیا کو بھی دھمکیاں دی جا رہی ہیں، سیاستدانوں پر برا وقت آتا ہے گزر جاتا ہے، میڈیا کو نقصان ہوا تو بحالی مشکل ہوگی۔ 

انہوں نے کہا کہ ن لیگ ہر چیز کا جمہوری طریقے سے مقابلہ کر رہی ہے۔ ”جب سڑکوں پر آئیں گے تو لگ پتہ جائے گا، ہم کبھی خالی کرسیوں سے خطاب نہیں کریں گے۔ اگر اسمبلیوں میں نہ جاتے تو حکومت کی اصلیت کیسے سامنے آتی، آپ ہمارے جلسے دیکھیں لوگ ہمارے ساتھ ہیں۔“

مریم نواز نے کہا کہ اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ ہے یہ خوف کا عالم ہے، گیدڑ کی جب موت آتی ہے تو وہ شہر کی طرف بھاگتا ہے، لگتا ہے حکمرانوں کا وقت بھی قریب آگیا ہے، اب یہ معاملات زیادہ دیر تک نہیں چل سکتے، کیا ایسی حکومت کو ہم پانچ سال پورے کرنے دیں، میں پانچ سال چھوڑ بھی دوں عوام نہیں چھوڑیں گے۔

مریم نواز نے کہا کہ غریب آدمی کا جینا محال ہے لوگ بددعائیں دے رہے ہیں، جتنا چاہیں ہمارے لوگ گرفتار کرلیں اب سلسلہ رکنے والا نہیں، اب کوئی آمریت کی طرف مڑ کر بھی نہیں دیکھے گا، مریم نواز
اللہ پرویز مشرف کو صحت دے اس وقت وہ عبرت کا نشان ہیں، مشرف جیسا جابر آمر اپنے ملک واپس نہیں آ سکتا، مشرف کی باقیات عمران خان بھی عبرت کا نشان ہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ ایک سال بعد یاد آیا کہ مریم نواز پر ایک نیا کیس بن سکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک کیس میں کسی کو دو سزائیں نہیں دی جا سکتیں۔ ”مجھ سے اور نواز شریف سے رابطہ کرنے کی کوششیں کی گئی ہیں، میں اور نواز شریف اصولوں کی قربانی نہیں دے سکتے، 
ہم ذاتی فائدے کے لیے عوام کی پیٹھ میں چھرا نہیں گھونپ سکتے۔“

مریم نواز نے کہا کہ ہم اقتدار کے لئے سلیکٹڈ ہونے کا دھبہ نہیں لگا سکتے۔ ”نواز شریف آج بھی عزت سے جیل کاٹ رہے ہیں، مسلم لیگ ن کے جتنے چاہے کارکن گرفتارکر لیں کوئی ڈرنےوالا نہیں۔“

انہوں نے کہا کہ ڈیل دینے کی باتیں کرنے والے کو خود ڈیل کی ضرورت پڑ گئی ہے حکومت مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے جب پارٹی فیصلہ کرے گی تو احتجاج کریں گے۔

Custom Advertisement

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 73

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 79

اپنا تبصرہ بھیجیں