ڈیرہ اسماعیل خان(اہم نیوز) پولیس چیک پوسٹ پر فائرنگ اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال کے باہر مبینہ خود کش حملے میں4 پولیس اہلکاروں سمیت 5 افراد جاں بحق اور 10 افراد زخمی ہو گئے۔

ڈیرہ اسماعیل خان(اہم نیوز)ڈی آئی خان میں پولیس چیک پوسٹ پر فائرنگ اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال کے باہر مبینہ خود کش حملے میں4 پولیس اہلکاروں سمیت 5 افراد جاں بحق اور 10 افراد زخمی ہو گئے۔

ضرور پڑھیں:https://ahemnewshd.com/latest/3982

پولیس کے مطابق درابن چیک پوسٹ پرصبح 8 بجے دہشتگردوں نے فائرنگ کی اور4پولیس اہلکاروں کو شہید کردیا، لاشوں کو  ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کرنے کے دوران خودکش بم دھماکا بھی ہوا جس کے نتیجے میں 4 پولیس اہلکاروں سمیت 5 افراد جاں بحق اور 10 افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی ہونے والے افراد میں پولیس اہلکار سمیت بچے بھی شامل ہیں جن میں بعض کی حالت تشویشناک ہے۔ دھماکا ڈی ایچ کیو اسپتال کے ٹراما سینٹر کےمرکزی گیٹ پر ہوا۔ڈی ایس پی افتخار شاہ کے مطابق  دھماکا خودکش تھا اور خدشہ ہے کہ خودکش حملہ آور خاتون ہے۔

ضرور پڑھیں:https://ahemnewshd.com/latest/3991

پولیس کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کے لیے شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیئے ہیں۔


Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 73

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 79

اپنا تبصرہ بھیجیں