نیب کے اگلے مہمان کون کون ھوں گے بڑا دعوی سامنے آ گیا

 زیر بحث امام الحق پر لڑکیوں کو دھوکہ دینے کے الزامات محسن عباس حیدر پراہلیہ کے الزامات وزیراعظم کا دورہ امریکہ قبائلی اضلاع میں انتخابات شاہد خاقان عباسی گرفتار

آنے والے دنوں میں کون سی اہم شخصیات گرفتار ہونے جا رہی ہیں؟

معروف صحافی عارف حمید بھٹی نے ن لیگ کی اہم شخصیات کے نام بتا دئیے

 مقدس فاروق اعوان / جمعہ 26 جولائی 2019    |    11:36

اسلام آباد (اہم نیوز) : معروف صحافی عارف حمید بھٹی کا کہنا ہے کہ عمران خان کہتے تھے کہ پاکستان کو ریاست مدینہ بنائیں گے۔کمزور اور طاقت ور کے لیے قانون ایک ہی ہو گا۔بے شک جس جس نے کرپشن کی اسے پکڑیں۔احتساب کا عمل جاری رہنا چاہئیے لیکن یہ احتساب بلاتفریق ہونا چاہئیے۔عارف حمید بھٹی نے مزید کہا کہ آنے والے دنوں میں احسن اقبال نیب کے مہمان بنیں گے۔اس کے علاوہ جاوید لطیف بھی پکڑے جائیں گے جب کہ رانا مشہود یوتھ فیسٹیول میں اربوں روپے کے سلسلے میں کسی وقت بھی نیب کے مہمان بن سکتے ہیں۔

خیال رہے قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے متعدد کیسز میں بد عنوانیوں اور کرپشن سے متعلق کارروائیاں جاری ہیں۔ تاہم جولائی کے مہینے میں احسن اقبال سمیت اہم شخصیات کی گرفتاری کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

جعلی اکاؤنٹس، ایل این جی اور مالم جبہ کیس میں اہم شخصیات کو گرفتار کیا جا سکتا ہے۔شاہد خاقان عباسی پہلے ہی گرفتار کیے جا چکے ہیں۔ رواں ماہ ممکنہ طور پر گرفتار ہونے والوں میں حکومتی اور اپوزیشن کی شخصیات شامل ہیں۔

نیب ذرائع کے مطابق جولائی میں جعلی اکاؤنٹس، ایل این جی اور مالم جبہ کیس میں اہم پیش رفت کا امکان ہے ۔ رواں ماہ حکومت اور اپوزیشن کی اہم شخصیات کو گرفتار کیا جا سکتا ہے ۔ جعلی اکائونٹس کیس میں اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کی تحقیقات جاری ہیں ، اس حوالے سے متعدد ریفرنسز دائر کیے جا چکے ہیں۔سابق صدر آصف علی زرداری اور ان کی بہن فریال تالپور نیب کی تحویل میں ہیں جبکہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، سابق وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ اور سابق وزیر اعظم سید یو سف رضا گیلانی سمیت پی پی پی کے اہم رہنما تفتیش کے حوالے سے نیب کے سامنے پیش ہو چکے ہیں۔ سابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کے خلاف ڈیڑھ سال سے ایل این جی ٹرمینل کے ٹھیکہ کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔

Custom Advertisement

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 73

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 79

اپنا تبصرہ بھیجیں