آج جس سٹیج پر ہماری فیملی ھے اسکی ذمہ دار مریم ھے شہبازشریف کا والدہ سے شکوہ۔بول چال بند ۔ بڑا دعوی سامنے آگیا

لاہور۔ (اہم نیوز) معروف صحافی عارف حمید بھٹی کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن ایک ایسا مسافر خانہ بن چکا ہے جہاں کسی کو کچھ پتہ نہیں کہ دوسرا بندہ کس مشن سے آیا ہے۔عارف حمید بھٹی نے اس بات کا بھی دعویٰ کیا ہے کہ شہباز شریف اور مریم نواز کے درمیان بات چیت ختم ہو چکی ہے۔عارف حمید بھٹی نے کہا کہ شہبازشریف اپنی والدہ کے پاس گئے اور کہا کہ آج جس سٹیج پر ہماری فیملی ہے اس کہ ذمہ دار صرف مریم نواز ہے۔

اسی کی وجہ سے ہم تباہی کے دہانے پر پہنچے ہیں۔واضح رہے کہ شہباز شریف اور مریم نواز کے مابین اختلافات کی خبریں اکثر سامنے آتی رہتی ہیں۔ پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی بیٹی مریم نواز نے گذشتہ ماہ لاہور میں پریس کانفرنس کی جس میں انہوں نے شہباز شریف کی مثاقِ معیشت کی تجویز کو مسترد کر دیا اور اسے مذاق قرار دے دیا۔

اسی پر تجزیہ پیش کرتے ہوئے سینئر تجزیہ نگار عارف حمید بھٹی کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کا بیانیہ مریم نواز اور نواز شریف کے بیانیے سے پہلے دن سے ہی مختلف تھا۔

نواز شریف اور مریم نواز کا حساس اداروں سے متعلق بیانیہ الگ ہے جبکہ شہباز شریف کا الگ ہے۔مریم نواز کی دادی اماں نے اس سلسلے میں معاملات ٹھیک کرنے کی بہت کوشش کی تاہم یہ ممکن نہیں ہو سکا۔عارف حمید بھٹی کا مزید کہنا تھا کہ مریم نواز نے اپنے چچا کے بیانیے سے بغاوت کر دی جو کہ حکومت کے ساتھ چلنا چاہیے تھے اور پاکستان کی معیشت کی بہتری کی بات کر رہے تھے لیکن مریم نواز کی آج کی پریس کانفرنس نے یہ ثابت کر دیا کہ مسلم لیگ ن واضح طور پر دو گروپوں میں تقسیم ہو گئی ہے۔مریم نواز کے ساتھ ساتھ پرویز رشید کا بیانیہ بھی ہمیشہ سے اداروں کے خلاف رہا ہے۔

Custom Advertisement

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 73

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 79

اپنا تبصرہ بھیجیں