حافظِ قرآن ندیم کو انصاف دو کیا ندیم کو انصاف ملے گا ؟رپورٹ شاہ فیصل

حافظِ قرآن ندیم کو انصاف دو

کیا ندیم کو انصاف ملے گا ؟

شوران کے علاقہ کے مقامی مدرسہ میں زیر تعلیم حافظ قرآن ندیم کو جسے بے دردی کے ساتھ زیادتی کے بعد قتل کیا گیا اسکی جتنی مذمت کی۔ جاۓ کم ہے ، مجرم کو سخت سے سخت سزا ملنی چاہئے افسوس سے کہنا پڑھ رہا ہے کہ معصوم بچے کے حق میں کوئی آواز اٹھانے والا نہیں ، ایف آئی آر میں 2 نا معلوم افراد کے خلاف ابھی تک کوئی کاروائی نہیں کی گئی نا ہی تفتیش کے لیے کسی کو گرفتار کیا گیا ہے
کمزور ایف آئی آر درج کرنے سے ملزمان کو فائدہ ہو گا
کیوں کہ بچے کو کلہاڑی کے وار سے قتل کیا گیا مگر ایف ایف آر میں گلہ دبا کر قتل کرنے کا لکھا گیا ہے
مقامی انتظامیہ کو چاہئے کہ آلہ قتل برآمد کر کے شفاف تفتیش کریں تا کہ درندہ صفت مجرم کو سخت سزا ملنی چاہئے ، با خبر زرائع نے بتایا ہے کہ ابھی تک میڈیکل سرٹیفکیٹ بھی حاصل نہیں کیا گیا آخر اس نا اہلی کی کیا وجہ ہے ؟
عوامی حلقوں نے ہائی کورٹ آف بلوچستان سے اپیل کی ہے کہ سومو ٹو لیکر شفاف تحقیقات کروائیں
عوامی ترجمان نصیر آباد کے توسط سے وزیر داخلہ بلوچستان آئی جی ایف سی ، آئی جی پولیس ، ڈی جی لیویز فورس ، کمشنر نصیر آباد ڈویژن اور دیگر حساس اداروں سے اپیل کی جاتی ہے کہ اس واقعہ کا نوٹس لیکر تحقیقات کروائیں تا کہ مجرم کو سخت سے سخت سزا ملے
تمام صحافیوں انسانی حقوق کمیشن کے نمائیندوں ۔ سوشل ورکروں سے اپیل ھے معصوم بچے کے لیے اواز اٹھائیں


Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 73

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 79

اپنا تبصرہ بھیجیں