کرپٹ پولیس افسر وں کو ضلع بد ر کیا جائے گایاپھر انہیں فیلڈ پو سٹنگ نہیں دی جائیگی بدنام زمانہ ڈی ایس پیز ‘ انسپکٹر ز قمار بازوں،منشیات فروشوں سے رشوت لیتے ،ذرائع

کرپٹ پولیس افسر وں کو ضلع بد ر کیا جائے گایاپھر انہیں فیلڈ پو سٹنگ نہیں دی جائیگی بدنام زمانہ ڈی ایس پیز ‘ انسپکٹر ز قمار بازوں،منشیات فروشوں سے رشوت لیتے ،ذرائع

لاہور(علی حسین محسن)سی سی پی او لاہور بی اے ناصر نے پنجاب پولیس میں موجود کرپٹ ترین 28 ڈی ایس پیز اور انسپکٹر ز کی فہرست تیار کر لی۔ فہرست انٹیلی جنس ایجنسی اور انٹرنل اکائونٹیبلٹی برانچ کی رپورٹ کی روشنی میں تیار کی گئی ۔فہرست ڈی آئی جی اشفاق احمد خان اور ڈی آئی جی انوسٹی گیشن ڈاکٹر انعام وحید کو بھجوادی گئی ۔تفصیلات کے مطابق سی سی پی او لاہور نے کرپٹ افسر وں کو ہٹانے کا فیصلہ کر لیا ۔ذرائع کے مطابق لاہور پولیس شعبہ آپریشن ،انوسٹی گیشن ، سکیورٹی ڈویژن ،ٹریفک پولیس اور ایس پی یو کے چودہ ڈی ایس پیز سات انسپکٹر اور سات سب انسپکٹر ز کو کرپشن پر تبدیل کرنے کے لئے فہرستیں مرتب کر لی گئی ہیں ۔ذرائع کا کہنا تھا کہ کرپشن کے خاتمے کے بعد ہی پولیس کا شہریوں سے رویہ تبدیل کیا جا سکتا ہے اورکرپٹ افسر وں کے متبادل کے طور پر ایماندار پولیس افسروں کی تعیناتی کیلئے فہرستیں مرتب کی جارہی ہیں ۔کرپٹ پولیس افسر وں کو ضلع بد ر کیا جائے گایاپھر انہیں فیلڈ پو سٹنگ نہیں دی جائے گی ۔ ذرائع کے مطاق بدنام زمانہ ڈی ایس پیز اور انسپکٹر ز کرپشن ،قماربازی کے اڈوں اور منشیات فروشوں سے مبینہ طور پر باقاعدہ رشوت لیتے ہیں جبکہ اکثر پولیس افسر ہر طرح کے کریمنلز سے اپنا حصہ وصول کرتے ہیں اور یہ سلسلہ طویل عرصہ سے جاری ہے ۔سی سی پی او لاہور آفس سے جاری مراسلہ کے مطابق تمام سینئر پو لیس ا فسروں کو فہرستیں بھی بھجوا ئی گئی ہیں جس میں ڈی ایس پی باغبانپورہ محمد ابراھیم ، ڈی ایس پی علامہ اقبال ٹاؤن ملک عبدالغفور،ڈی ایس پی محمد عثمان حیدر ، ڈی ایس پی ٹبی سٹی محمد عثمان ،ڈی ایس پی ٹریفک امتیاز الرحمن ،ڈی ایس پی ٹریفک سجاد حیدر،ڈی ایس پی ندیم بٹ ، ڈی ایس پی طاہر اقبال وڑائچ اور ڈی ایس پی خالد محمود تبسم ،اسی طرح منشیات فروشوں ،قماربازوں ،گیسٹ ہاؤسز اور ہوٹل مالکان و کر یمنلزسے رشوت لینے والے انسپکٹر وں میں سابق انچارج انوسٹی گیشن سبزہ زار حسنین حیدر ،سابق ایس ایچ او سبزہ زار چودھری انور،ایس ایچ او وحدت کالونی محمد اکمل ،انسپکٹررانا قیصر جمیل،ایس ایچ او سول لائن بابر اشرف، ایس ایچ او ملت پارک طاہر اکرام ، ایس ایچ او نوانکوٹ علی عباس ،ایس ایچ او رنگ محل محمد ایوب ، ایس ایچ او عمران یاسین، ایس ایچ او مغلپورہ مدثر اللہ خان ،ایس ایچ او بادامی باغ سہیل حسین کاظمی ،ایس ایچ او نواب ٹاؤن عمران خان، انچارج انوسٹی گیشن ڈیفنس سی ظہیر الدین بابر اعوان وغیرہ شامل ہیں ۔ ذرائع کے مطابق کرپشن اور رشوت لینے کے حوالے سے دیگر پولیس افسروں کی خفیہ انکوائریز جاری ہیں اور آئی جی پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ عارف نواز خان کرپٹ پولیس افسران کے حوالے سے فیصلہ کریں گے ۔


Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 73

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 79

اپنا تبصرہ بھیجیں