حیرت انگیز سات سال کے بچے کے منہ میں 526 دانت ۔ ڈاکٹروں نے کیا علاج کیا جانیئے

بھارت کے ڈاکٹروں نے آپریشن کر کے 7 سالہ بچے کے منہ میں موجود 526 اضافی دانت نکال دئیے

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق تامل ناڈو کے شہر چینئی سے تعلق رکھنے والے 7 سالہ بچے کے منہ پر سوجن کی شکایت تھی جس پر والدین نے اُسے ڈاکٹرز کو دکھایا۔ ڈاکٹرز نے جب مریض کا معائنہ کیا تو انہوں نے کیس کو منفرد اور انوکھا قرار دیتے ہوئے سوجن کم کرنے کی دوا دی اور پھر آپریشن کی تجویز دی۔ ڈاکٹرز کے مطابق بچے کے منہ میں تین سال سے سوجن تھی، والدین نے کئی اسپتالوں میں دکھایا وقتی طور پر درد ختم ہونے کے علاوہ کوئی افاقہ نہیں ہوا جس کے بعد والدین اُسے ہمارے پاس لائے۔ ڈاکٹرز نے ایکسرے کیا تو معلوم ہوا کہ بچے کے جبڑے کا سائز مختلف ہے اور دونوں میں کوئی ٹھوس شے موجود ہے، ایم آر آئی کے دوران معلوم ہوا کہ جبڑے میں چار سے پانچ سینٹی میٹر کے 526 چھوٹے بڑے دانت تھے جنہیں آپریشن کے بعد نکال لیا گیا۔ والدین کے مطابق بچے کی طبیعت اب پہلے سے بہتر ہے البتہ ڈاکٹرز نے اُسے اسپتال میں رکھا ہوا ہے اور دو روز بعد چھٹی دینے کا عندیہ دیا۔

Custom Advertisement

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 73

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 79

اپنا تبصرہ بھیجیں