جھنگ – محکمہ سوشل ویلفیئر و بیت المال کے ادارہ صنعت زار کی ایڈوائزری کمیٹی کا ماہانہ اجلاس زیر صدارت ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اظہر عباس عادل صنعت زار میں منعقد ھوا۔رپورٹ ڈاکٹر ریاض نول

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) محکمہ سوشل ویلفیئر و بیت المال کے ادارہ صنعت زار کی ایڈوائزری کمیٹی کا ماہانہ اجلاس زیر صدارت ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اظہر عباس عادل صنعت زار میں منعقد ہوا جس میں ایڈوائزری کمیٹی کے ممبران جن میںعلی عباس انسپکٹر ٹریفک پولیس،مہر ریاض نول ،میڈم نیلم ناصر مگھیانہ ،میڈم شمشاد اختر،ریاض عشرت بھٹی ،ممتاز منوکہ ،اقراءفاروقی ،شبنم ناہید،شہناز اختر،عصمت رباب سمیت دیگر ممبران نے خصوصی طور پر شرکت کی میٹنگ میں سابقہ ماہ کی کارکردگی رپورٹ اور اخراجات کی منظوری دی گئی اور اس موقع پر اراکین کو بتایا گیا کہ سابقہ ماہ کی نسبت رواں ماہ میں مختلف ٹریڈ جن میںڈریس میکنگ ،کمپیوٹر لیب،بیوٹیشن،فیبرک پرٹنگ وغیرہ میں داخلوں کی تعداد میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے اظہر عباس عادل نے کہا کہ ادارہ صنعت زار کو در پیش مسائل کی نشاندہی کی جس کو حل کرنے کیلئے کمیٹی سے بھی منظوری لی گئی اظہر عباس عادل نے کہا کہ حکومت پنجاب بے روزگاری کے خاتمے کیلئے خواتین کو ہنر مند بنانے کیلئے سکلز کی تعلیم پر خصوصی توجہ دے رہی ہے اظہر عباس عادل نے ادارہ صنعت زار کے ترقیاتی کاموں اور نامکمل سکیموں کے متعلق بھی بریفنگ دی۔علاوہ ازیں ایڈوائزری کمیٹی کے ممبران نے مقبوضہ کشمیر میں کشمیری عوام کے ساتھ بھارتی افواج کے ظلم و ستم اور غیر انسانی سلوک کی شدید مذمت کرتے ہوئے عالمی اداروں کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جھنگ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے پلانٹ فار پاکستان ویژن کے تحت شجر کاری مہم بھرپور انداز میں جاری ہے جس کے تحت محکمہ سوشل ویلفیئر و بیت المال کی زیر نگرانی ادارہ صنعت زار میں ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اظہر عباس عادل نے آمنہ ویلفیئر فاونڈیشن کے صدر مہر ر ریاض نول ،صدر پریزنرز ویلفیئر سوسائٹی میڈم نیلم ناصر مگھیانہ کے ہمراہ پودا لگا یا۔ اس موقع پرڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اظہر عباس عادل نے کہا کہ سرکاری و نجی اداروں کے ساتھ ساتھ فلاحی تنظمیں بھی شجر کاری مہم کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کےلئے اہم ادا کر رہی ہیں ۔ پاکستان کو آلودگی سے پاک کرنے اور ماحول کو خوشگوار بنانے کےلئے کوشاں ہیں۔اس موقع پر آمنہ ویلفیئر فاونڈیشن کے صدرمہر ریاض نول اور میڈم نیلم ناصر مگھیانہ نے کہا کہ پاکستان کا ہر شہری حکومت پاکستان کے ویژن کلین اینڈ گرین کے تحت شجر کاری مہم کو بھر پور انداز میں کامیاب بنانے کےلئے اپنے حصے کا ایک درخت ضرور لگائیں۔ تاکہ آئندہ نسلوں کو صحت مند اور محفوظ ماحول فراہم کر سکیں اور اپنے شہر کو خوبصورت اور سرسبز بنانے میں شہری بھی اپنا بھرپور کردار ادا کریں اور انتظامیہ کے ساتھ مل کراس قومی فریضہ کو انجام دیں۔

Custom Advertisement

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 73

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 79

اپنا تبصرہ بھیجیں