مریم نواز سے آٹو گراف لینا سرکاری لیڈی ڈاکٹر کو بہت مہنگا پڑا ۔ رپورٹ ماہین ملک

اسلام آباد(اہم نیوز): قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ بھارت نے پاکستان کی شہ رگ پر ہاتھ ڈالا ہے ہمیں اس کے ہاتھ کاٹ دینے چاہیں۔ https://ahemnewshd.com/latest/4128

اسلام آباد (اہم نیوز) :لیڈی ڈاکٹر کو مریم نواز سے آٹو گراف لینا مہنگا پڑ گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز اس وقت اڈیالہ جیل میں قید ہیں اور ایون فیلڈ ریفرنس فیصلے میں قید کاٹ رہی ہیں۔اس بات میں کوئی شک نہیں کہ مریم نواز پاکستان میں بہت مقبول ہیں۔یہی وجہ ہے ایک لیڈی ڈاکٹر نے ان سے آٹو گراف لیا مگر یہ آٹو گراف لینا انہیں مہنگا پڑ گیا۔

مریم نواز سے آٹو گراف لینے والی لیڈی ڈاکٹر کا جیل سے تبادلہ کر دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق سینٹرل جیل اڈیالہ میں مریم نوازکا چیک اپ کرنے والی لیڈی ڈاکٹرمہوش کوجیل انتظامیہ کی شکایت پران کی ذمہ داریوں سے سبکدوش کردیاگیا۔رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ جیل انتظامیہ کی درخواست پر کچھ عرصہ قبل فتح جنگ کی ڈسپنسری میں تعینات میڈیکل ہیلتھ افسر ڈاکٹرمہوش کا عارضی تقرر لیڈی ہیلتھ افسرسینٹرل جیل اڈیالہ کیا گیا تھا جہاں 25جولائی کوڈیوٹی کے دوران ڈاکٹرمہوش نے مریم نوازشریف سے آٹوگراف لیاجس کی شکایت جیل انتظامیہ نے محکمہ صحت راولپنڈی کوکی اورانہیں تبدیل کرنے کا کہا جس پرڈسٹرکٹ ہیلتھ افسرڈاکٹرضیاء نے باقاعدہ انکوائری کی جس کے بعد مذکورہ لیڈی ڈاکٹر کاجیل سے تبادلہ کردیا گیا ہے۔

Custom Advertisement

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 73

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 79

اپنا تبصرہ بھیجیں