موجودہ سپیکر اسمبلی قائدحزب اختلاف سابق صدر دو سابق وزیراعظم سمیت کئی سیاست دان و بیوروکریٹ عید جیل میں گزاریں گے ۔رپورٹ ماہین ملک

لاہور(اہم نیوز) ایک سابق صدر ،دو سابق وزرائے اعظم ،موجودہ سپیکر اسمبلی ، اور قائد حزب اختلاف سمیت کئی سیاستدان ،بیورو کریٹس اپنے گھر والوں کے بغیر عید جیل میں عید گزاریں گے ۔
تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری ، دو سابق وزرائے اعظم محمد نواز شریف ،شاہد خاقان عباسی ،مسلم لیگ (ن ) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز ،سابق صدر کی ہمشیرہ فریال تالپور( ان کے گھر کو سب جیل ) قرار دیا جا چکا ہے ،پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز ،سابق وفاقی و صوبائی وزراء خواجہ سعد رفیق ،مفتاح اسماعیل ،ارانا ثنا اللہ خان،خواجہ سلمان رفیق ،سبطین خان،اسپیکر سندھ اسمبلی سراج درانی ، سابق چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ آصف ہاشمی ، سابق وزیر اعظم کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد، سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد خان چیمہ ، مسلم لیگ(ن) کے رہنما حافظ نعمان ،نواز شریف کے بھتیجے یوسف عباس شریف ،رانا ثنا اللہ کے داماد رانا شہریار عیدالاضحی کا تہوار سلاخوں کے پیچھے گزاریں گے

Custom Advertisement

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 73

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 79

اپنا تبصرہ بھیجیں