اگلے ماہ تبدیلی سرکار کے کپتان کے خلاف تحریک عدم اعتماد آ سکتی ھے اور شیخ رشید استیعفی دینے بارے سوچ رہا ھے ۔بڑا دعوی

کراچی(اہم نیوز) نبیل گبول کا کہنا ہے کہ ایک ماہ بعد عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد آسکتی ہے، یہ انڈر ٹوئنٹی حکومت ہے، حکومتی کارکرردگی کی وجہ سے عوام کے ساتھ پارٹی کے اندر بھی لوگ پریشان ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سردارنبیل گبول نے تحریک انصاف کی حکومت کو انڈر ٹوئنٹی ٹیم قراردیتے ہوئے کہاہے کہ حکومت کی کارکردگی نہ ہونے کے باعث شیخ رشید استعفیٰ کا سوچ رہے ہیں،حکومتی کارکرردگی کی وجہ سے عوام کے ساتھ پارٹی کے اندر بھی لوگ پریشان ہیں۔

یہ انڈرٹوئنٹی حکومت ہے، ایک ماہ بعد عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد آسکتی ہے، اس بات کو ثابت کرنے کے لیے جلد اسپیکر قومی اسمبلی کے خلاف بھی تحریک عدم اعتماد آرہی ہے۔

نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں خصوصی گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اپوزیشن نے اب طے کرلیا ہے کہ عوام کو مہنگائی، خارجہ پالیسی کے حوالے سے مشکلات سے نکالنا ہے، حکومت نے وعدوں کے مطابق کام نہیں کیا ہے۔انہوں نے کہاکہ ہم کسی سے ڈیل نہیں کررہے بلکہ اپوزیشن کی تمام جماعتوں سے رابطہ رکھے ہوئے ہیں،تحریک انصاف کو وقت دینا چاہتے ہیں لیکن اب تو انہیں لانے والے خود بھی پریشان ہیں۔انہوں نے کہاکہ سانحہ ساہیوال کی ذمہ داری حکومت پر ہی عائد ہوتی ہے، معصوم لوگوں کو گولیاں مارنا اور پھران پرالزامات لگانا حکومت کی نااہلی ہے۔

Custom Advertisement

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 73

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 79

اپنا تبصرہ بھیجیں