(ماہین ملک) ایک ہی ہسپتال میں ایک ہی وارڈ میں کام کرنے والی 9 نرسیں ایک ساتھ ہی ماں بن گئیں۔

نیو یارک: (ویب ڈیسک) امریکا میں ایک ہی ہسپتال میں ایک ہی وارڈ میں کام کرنے والی 9 نرسیں ایک ساتھ ہی ماں بن گئیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا میں پورٹ لینڈ کے مین میڈیکل سنٹر کے لیبر یونٹ میں کام کرنے والی 9 نرسز نے اپریل سے جولائی کے درمیان اپنے بچوں کو جنم دیا۔ یہ خبر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔
خبر رساں ادارے کے مطابق 8 اگست کو یہ سب نرسیں اور اُن کے بچے فوٹو گرافی کے لیے برنسوک میں جمع ہوئیں، ان بچوں کی عمریں 3 ہفتوں سے ساڑھے تین ماہ ہے۔

ہسپتال انتظامیہ کی طرف سے رواں سال مارچ میں اعلان کیا گیا تھا کہ ہمارے ہاں کام کرنے والی نو نرسیں جو ایک ہی ہسپتال میں ایک ہی وارڈ میں کام کرتی ہیں ماں بننے والی ہیں، شہریوں کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہم نے متبادل کے طور پر سٹاف کو رکھا ہوا ہے جو ان کی غیر موجودگی میں کام کریں گی۔

بچوں کی تصاویر لینے والے فوٹو گرافر کا کہنا ہے کہ نرسز کے ہاں نو بچے پیدا ہو گئے ہیں جنہیں 8 اگست کو ایک ہی ساتھ رکھا ہوا تھا، مجھے تصویرلینے سے منع نہیں کیا گیا جن پربچوں کی ماؤں کا شکر گزار ہوں۔

سوشل میڈیا پر انہوں نے لکھا کہ جب یہ بچے بڑے ہو جائیں گے تو انہیں پتہ چلے گا تو یہ بہت خوش ہوں گے۔

ماں بننے والی ایک نرس لونی سوسی کا کہنا تھا کہ ماں بننے سے پہلے ہم آپس میں دوست تھیں لیکن اب زیادہ قریب آ گئیں ہیں۔ وہ سب ہی ایک دوسرے کا چیک اپ کرتی 


Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 73

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 79

اپنا تبصرہ بھیجیں