خاوند نے بیوی کو چیونگم کی پیشکش کی انکار پر بیوی کو طلاق دے دی ۔ رپورٹ علی مستقیم

لاہور ۔ (اہم نیوز)   اگرچہ طلاق ناپسندیدہ عمل ہے مگر ناگزیر حالات میں اس کی اجازت ضرور دی گئی ہے۔مگر آج کل کے حالات میں تو بغیر وجہ کے بھی شوہر بیوی کو طلاق دے کر گھر سے باہر نکال دیتا ہے۔معمولی سی بات پر بحث یا تکرار اتنی طویل ہوتی ہے کہ میاں بیوی کے درمیان نوبت طلاق تک پہنچ جاتی ہے۔ایسا ہی کچھ واقعہ بھارت میں بھی پیش آیا جہاں اترپردیش کے دارالحکومت لکھنؤ کی سول عدالت میں میاں، بیوی موجود تھے، شوہر راشد نے اپنے بیوی سیمی کو چیونگم پیش کی لیکن خاتون نے لینے سے انکار کردیا۔

اس حوالے سے مزید بتایا گیا کہ راشد کی اہلیہ سیمی نے سسرالیوں کے خلاف جہیز کے نام پر ہراساں کرنے کا مقدمہ دائر کیا تھا، جس کی سماعت کے لیے دونوں عدالت کے احاطے میں موجود تھے۔
پولیس نے بتایا کہ سماعت سے قبل راشد کی اہلیہ اپنے وکیل سے بات کررہی تھی کہ اس دوران راشد نے سیمی کو چیونگم پیش کی لیکن اس نے قبول کرنے سے انکار کردیا، اہلیہ کے انکار پر راشد کو غصہ آیا اور اس نے سیمی کے وکیل کے سامنے ہی ایک ساتھ 3 طلاق دے دیں۔
مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ سیمی کی راشد سے 2004 میں شادی ہوئی تھی بعدازاں سسرال والوں کی جانب سے جہیز کے معاملے پر ہراساں کرنے پر سیمی نے مقدمہ درج کروا دیا تھا۔پولیس کے مطابق راشد کے خلاف مسلم وومن (پروٹیکشن رائٹس آن میرج) ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔بھارت میں بیوی کو ایک ساتھ 3طلاق دینا قانوناً جرم ہے جبکہ گزشتہ برس 25 اکتوبر کو بھارت میں ایک ساتھ 3 طلاق دینے پر پہلی گرفتاری عمل میں آئی تھی۔

30 جولائی کو بھارت میں لوک سبھا (ایوانِ زیریں) کے بعد راجیا سبھا (ایوان بالا) سے بھی ایک ساتھ تین طلاق کو قابل سزا جرم قرار دینے کا بل کثرت رائے سے منظور کر لیا گیا تھا۔بل کے تحت ایک ساتھ تین طلاق دینے والے شخص کو 3 سال کی سزا ہے۔واضح رہے کہ بھارت کی سب سے بڑی اپوزیشن جماعت کانگریس نے کہا تھا کہ اگر ان کی جماعت انتخابات میں کامیاب ہوگئی تو وہ وزیراعظم نریندر مودی کی حکومت کے جاری کردہ اس حکم نامے کو ختم کردے گی، جس میں ایک ساتھ 3 طلاق دینے پر مسلمان مردوں کو جیل بھیجنے کا کہا گیا تھا۔تاہم بھارت میں پیش آنے والا اپنی نوعیت کا یہ انوکھا کیس ہے کہ چیونگم نہ لینے پر بیوی کو شوہر نے طلاق دے ڈالی ہے،


Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 73

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 79

اپنا تبصرہ بھیجیں