اسلام آباد (اہم نیوز)ہائی کورٹ نے وڈیو اسکینڈل میں ملوث جج ارشد ملک کو لاہور ہائی کورٹ بھیجنے کے احکامات جاری کردیے

اسلام آباد (اہم نیوز)ہائی کورٹ نے وڈیو اسکینڈل میں ملوث جج ارشد ملک کو لاہور ہائی کورٹ بھیجنے کے احکامات جاری کردیے۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہر من اللہ نے ارشد ملک کو لاہور ہائیکورٹ بھیجنے کا حکم دیا اور رجسٹرار نے اس کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

حکم نامے میں کہا گیا کہ بادی النظر میں جج ارشد ملک مس کنڈکٹ کے مرتکب ہوئے، انہوں نے بیان حلفی اور پریس ریلیز میں اعتراف جرم کیا، ان کے خلاف تادیبی کارروائی لاہور ہائی کورٹ کرے گی۔

نوٹی فکیشن کے اجرا سے قبل ارشد ملک پانچ گھنٹے تک اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس میں موجود رہے۔ سپریم کورٹ میں ارشد ملک وڈیو اسکینڈل کیس کا فیصلہ کل سنایا جائے گا۔


Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 73

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 79

اپنا تبصرہ بھیجیں