راولپنڈی:(اہم نیوز) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا طیارہ پاکستانی فضائی حدود استعمال کرتے ہوئے فرانس پہنچ گیا۔

 راولپنڈی:(اہم نیوز) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا طیارہ پاکستانی فضائی حدود استعمال کرتے ہوئے فرانس پہنچ گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا خصوصی طیارہ ائیر انڈیا ون آج پاکستانی فضائی حدود سے گزارا، طیارے نے نئی دہلی سے اڑان بھری اور فرانس جانے کے لیے پاکستانی فضائی حدود استعمال کی جس کے لیے پاکستانی حکام نے باقاعدہ اجازت دی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ طیارہ تقریباً دو گھنٹے تک پاکستانی فضائی حدود میں محو پرواز رہا اور اس نے لاہور، جہلم اور پشاور کی فضائی حدود استعمال کی بعدازاں گزرتے ہوئے وہ فرانس چلا گیا۔

ذرائع کے مطابق فروری کے بعد پہلی مرتبہ بھارتی وزیر اعظم کے جہاز نے پاکستانی فضائی حدود استعمال کی ہے۔

Custom Advertisement

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 73

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 79

اپنا تبصرہ بھیجیں