عمران خان 2020 تک وزیراعظم نہیں رہیں گے بڑا دعوی سامنے آ گیا۔رپورٹ انصر عباس

سلام آباد(ویب ڈیسک)  پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین و سابق صدر آصف علی زرداری نے عمران خان کے مستقبل سے متعلق پیش گوئی کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ تین ماہ میں سیاسی منظر بالکل تبدیل ہو جائے گا۔ہم نیوز کے مطابق  سابق صدر نے پاکستان میں قومی حکومت کا عندیہ دیتے ہوئے پیش گوئی کی ہے کہ عمران خان 2020 تک وزیراعظم نہیں رہیں گے، تمام سیاسی جماعتوں کے اہم رہنماؤں کو ملا کر ایک نئی حکومت تشکیل دی جائے گی۔خیال رہے کہ آصف علی زرداری نے جولائی 2019 میں بھی پیش گوئی کی تھی کہ عمران خان کی حکومت جارہی، بس 4 سے 5 ماہ لگیں گے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کی حکومت بٹن دبانے سے نہیں جدوجہد سے جائے گی اور اپوزیشن جدوجہد کر رہی ہے۔

Custom Advertisement

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 73

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 79

اپنا تبصرہ بھیجیں