افغان طالبان نے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ امن مذاکرات کی کامیابی کے بعد بھی افغان حکومت کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے۔

دوحہ(ویب ڈیسک) افغان طالبان نے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ امن مذاکرات کی کامیابی کے بعد بھی افغان حکومت کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے۔عالمی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق ایک افغان طالبان کمانڈر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ افغانستان سے امریکی افواج کے انخلاء سے متعلق دوحہ میں جاری مذاکرات چند دنوں میں حتمی طور پر طے پا جائیں گے تاہم مذاکرات کی صورت میں بھی کابل حکومت پر حملے جاری رہیں گے۔افغان کمانڈر نے ’رائٹرز‘ کو مزید بتایا کہ امریکا اور طالبان کا ایک دوسرے پر حملہ نہ کرنا طے پا گیا ہے تاہم افغان حکومت سے جنگ بندی جیسی کوئی بات زیر بحث نہیں، ہم کابل حکومت کے ساتھ جنگ جاری رکھیں گے اور جنگ کے ذریعے ہی طاقت و اقتدار حاصل کریں گے۔تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ افغان امن مذاکرات میں تمام ہی نکات پر اتفاق ہوگیا ہے تاہم امریکا چاہتا ہے کہ طالبان کو کابل حکومت کے ساتھ بھی جنگ بندی پر آمادہ کرلیں لیکن طالبان اس پر تاحال رضامند نہیں اس لیے مذاکرات طول پکڑتے جارہے ہیں۔واضح رہے کہ امریکا اور طالبان کے درمیان ایک بار پھر افغان امن مذاکرات کا دور دوحہ میں جاری ہے جس میں افغانستان سے امریکی فوجیوں کے بحفاظت انخلاء اور اس کے بعد افغان حکومت کی تشکیل پر گفت و شنید جاری ہے۔

Custom Advertisement

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 73

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 79

اپنا تبصرہ بھیجیں