جھنگ ( ڈاکٹر ریاض نول ) حکومت پنجاب کی ہدایت پردارالامان میں ڈینگی وائرس کے تدارک اور بچاﺅ کے حوالہ سے آگاہی مہم کے سلسلہ میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا

جھنگ ( ڈاکٹر ریاض نول ) حکومت پنجاب کی ہدایت پردارالامان میں ڈینگی وائرس کے تدارک اور بچاﺅ کے حوالہ سے آگاہی مہم کے سلسلہ میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈپٹی ڈائریکٹر بیسک ایجوکیشن کمیونٹی سکولز ڈویژنل آفس فیصل آباد محمد یاسر علی نے بطور مہمان خصوصی جبکہ انچارج دارالامان مسز ثمرہ رباب ،سائیکالوجسٹ مس نادیہ حسین ،مذہبی معلمہ مسز ریحانہ کوثر اور ووکیشنل ٹیچر مس ناصرہ ناہید سمیت دارالامان میں مقیم خواتین ، بچوں اور دیگر شرکاءنے شرکت کی۔سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر بیسک ایجوکیشن کمیونٹی سکولزمحمد یاسر علی نے کہا کہ حکومت پنجاب کی طرف سے انسداد ڈینگی کے حوالے سے بھر پور آگاہی مہم چلائی جا رہی ہے جس کا مقصد شہریوں کو ڈینگی سے بچاو کا احساس برقرار رکھنا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ حکومت پنجاب کے ویژن کے تحت انسداد ڈینگی مہم کو کامیابی سے ہمکنارکیا جائیگا۔ ہم اپنے گھروں سمیت اردگردکے ماحول کو صاف ستھرااور سرسبز و شاداب بنا کرہی ایسے موذی امراض سے چھٹکارا حاصل کر سکتے ہیں۔اس موقع پر انچارج دارالامان مسز ثمرہ رباب نے کہا کہ ادارہ میں صفائی ستھرائی ،ڈینگی کی افزائش کے سد باب ،انسداد ڈینگی آگاہی مہم کے سلسلہ میں تربیتی ورکشاپس کا آغاز کیا جارہا ہے جہاں پر مقیم خواتین و بچیوں اورسٹاف کو ڈینگی وائرس سے بچاﺅ اور احتیاطی تدابیراپنانے بارے خصوصی لیکچرز دیئے جائیں گے۔انہوںنے کہا کہ گلی محلوں اور گھروں میں مچھروں کی افزائش کو روکنے کیلئے کمیونٹی موبلائزیشن کیلئے شعور اور آگاہی کو اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔بعدازاں انچارج دارالامان مسز ثمرہ رباب نے شرکاءمیں انسداد ڈینگی کی آگاہی بارے پمفلٹس بھی تقسیم کیے۔

Custom Advertisement

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 73

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 79

اپنا تبصرہ بھیجیں