جماعت اسلامی خواتین ونگ کے زیر اہتمام یو تھ کنونشن کیڈٹ کا لج جھنگ میں منعقد ہوا ۔رپورٹ سمیعہ راحیل

جماعت اسلامی خواتین ونگ کے زیر اہتمام یو تھ کنونشن کیڈٹ کا لج جھنگ میں منعقد ہوا ۔ جس میں چناب کالج ،سپیرئیر کالج،محصنات کالج کیڈ ٹ کالج جھنگ کی طالبات کے علاوہ دیگر کالجزاور یو نیورسٹی کی طالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ یوتھ کنو نشن سے جماعت اسلامی کی رہنما سارہ صہیب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر پا کستان کی شہ رگ ہے کشمیر پا کستان کا حصہ بن کر رہے گا ۔ کشمیری ماوں بہنوں کی قربانیاں ضرور رنگ لائیں کی اور کشمیر بہت جلد آزاد ہو کر رہے گا کشمیری عوام پر بھارتی مظالم کی شدید مزمت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عالمی انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں کشمیر میں بھارتی درند گی کا فوری نوٹس لیکر کشمیری عوام پر بھارتی مظالم بند کروانے میں اپنا کردار ادا کریں ۔ یوتھ کنونشن میں حجاب کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا گیا ۔ اور اس موقع پر طالبات نے ڈریس شو ، ملے نغمیں ،نیشل سونگ میں بھر پور حصہ لیا ۔

Custom Advertisement

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 73

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 79

اپنا تبصرہ بھیجیں