میاں محمد نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث عدالت سے بڑی چیز لینے میں کامیاب ۔

العزیزیہ ریفرنس: جج ارشد ملک کے بیان حلفی خواجہ حارث کو موصول

اسلام آباد:(اہم نیوز)العزیزیہ ریفرنس میں ٹرائل کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کے کیس میں جج ارشد ملک کے بیان حلفی اور پریس ریلیز کی مصدقہ نقول وکیل صفائی خواجہ حارث اورپراسیکیوشن کو فراہم کردئیے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق جج ارشد ملک کا بیان حلفی اور پریس ریلیز وکیل صفائی خواجہ حارث کو فراہم کر دئیے گئے، رجسٹرار آفس نے پراسیکیوشن کو بھی بیان حلفی اور پریس ریلیز کی مصدقہ کاپی فراہم کر دی ہے۔

واضح رہے کہ جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی نے رجسٹرار آفس کو مصدقہ کاپیاں فراہم کرنے کا حکم دیا تھا،العزیزیہ ریفرنس فیصلے کے خلاف اپیل پر آئندہ سماعت 7 اکتوبر کو ہو گی۔

Custom Advertisement

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 73

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 79

اپنا تبصرہ بھیجیں