آمر دومنٹ میں پارلیمنٹ اڑا دیتا ،کوئی اسکے بنائے قانون کوچھونے کوتیارنہیں :ریمارکس

آمر دومنٹ میں پارلیمنٹ اڑا دیتا ،کوئی اسکے بنائے قانون کوچھونے کوتیارنہیں :ریمارکس

اسلام آباد(سپیشل رپورٹر)سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی فا ئز عیسیٰ نے جنگلات کٹائی سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیئے ہیں کہ ڈکٹیٹر آ کردومنٹ میں پارلیمنٹ کو اڑا دیتا ہے ،آج کل ملک میں آزادی سے بات بھی نہیں کر سکتے ، ملک کہاں تھا اوراب کہاں لاکر کھڑا کر دیا گیا ہے ،حکمران دیگرمسائل میں الجھے ہوئے ہیں ،کوئی بھی ڈکٹیٹر کے بنائے ہوئے قانون کو چھونے کیلئے تیار نہیں، اصل مسئلہ ماحول کا تحفظ ہے ،اتنا اہم قانون آرڈیننس کے ذریعے کیوں لایا گیا،قانون آرڈیننس کے ذریعے بنانے ہیں تو پارلیمان کو بند کر دیں،جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی ، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ جنگلات کاٹنے والے لوگ نسلوں کو قتل کر رہے ہیں، خیبر پختونخوا میں سڑک کنارے 3درخت لگا کر ڈرامہ کیا جا رہا ہے ، کوئی بھی درختوں کے تحفظ کے لئے مخلص نہیں،جنگلات سے متعلق تمام قوانین کرپشن کے تحفظ کیلئے بنائے گئے ،بعدعدالت نے جنگلات کی ملکیت کے دعویداروں کی درخواستیں خارج کر دیں اور قرار دیا کہ درخواست گزاروں نے کیس کی سماعت کے دوران کسی سطح پر اپنا حق نہیں مانگا۔


Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 73

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 79

اپنا تبصرہ بھیجیں