جھنگ(محمدیوسف تبسم)حکومت پنجاب کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام ضلع کونسل سیکرٹریٹ سے مقبوضہ کشمیر کے عوام سے اظہار یکجتی کے لئے ریلی نکالی گئی جس کی قیادت ڈپٹی کمشنر محمد طاہر وٹو نے کی جبکہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عطا ءالرحمان، ڈی اوایمرجنسی آفیسر ریسکیو1122علی حسنین سمیت محکمہ تعلیم، صحت ، زراعت، لائیو سٹاک، خوراک،ماحولیات، سوشل ویلفیئر ،ضلعی افسران و عملہ ، سیاسی و سماجی شخصیات ، تعلیمی اداروں کے طلباءاور شہریوں کی بڑی تعداد شریک تھی۔

باتسلیمات ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر محکمہ تعلقات عامہ جھنگ ،حکومت پنجاب
04 اکتوبر2019ئ ہینڈ آﺅٹ نمبر
راﺅ شکیل احمد /عابدرشید
جھنگ( )حکومت پنجاب کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام ضلع کونسل سیکرٹریٹ سے مقبوضہ کشمیر کے عوام سے اظہار یکجتی کے لئے ریلی نکالی گئی جس کی قیادت ڈپٹی کمشنر محمد طاہر وٹو نے کی جبکہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عطا ءالرحمان، ڈی اوایمرجنسی آفیسر ریسکیو1122علی حسنین سمیت محکمہ تعلیم، صحت ، زراعت، لائیو سٹاک، خوراک،ماحولیات، سوشل ویلفیئر ،ضلعی افسران و عملہ ، سیاسی و سماجی شخصیات ، تعلیمی اداروں کے طلباءاور شہریوں کی بڑی تعداد شریک تھی۔ریلی ضلع کونسل سیکرٹریٹ سے پریس کلب، سرکٹ ہاﺅس چوک،سیشن چوک، تھانہ صدر چوک اور یوسف شاہ روڈ سے ہوتی ہوئی نادرا چوک اور واپس ضلع کونسل سیکرٹریٹ اختتام پذیر ہوئی ۔ریلی کے شرکاءنے کشمیر کے عوام سے بھرپور ہمدردی ، جدو جہد آزادی اور یکجہتی کے اظہار کے لئے بینرز اور پلے کارڈزاٹھا رکھے تھے۔اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر محمد طاہر وٹونے کہاکہ تحریک آزادی کشمیر میں مردوں کے شانہ بشانہ جرا¿ت، دلیری اور بہادری سے بھارتی ظلم وجبر کا مقابلہ کرنے والے کشمیریوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کشمیر میں بہنے والا خون راہیگاں نہیں جائے گا اورکشمیریوںکی تحریک آزادی میں قربانیاں اور خدمات تاریخ کا حصہ ہیں ۔ڈپٹی کمشنر نے کشمیریوں کی لازوال قربانیوں کو خراج عقےدت پےش کرتے ہوئے کہا کہ کشمےر پاکستان کی شہ رگ ہے جسے دنےا کی کوئی طاقت آزادی سے محروم نہےں کرسکتی۔سی ای او ایجوکیشن نسیم احمد زاہد نے کشمےری شہداکو خراج عقےدت پےش کرتے ہوئے کہا کہ کشمےری حرےت پسندوں کی قربانےاں ضرور رنگ لائےں گی اور کشمےر مےں آزادی کا سورج طلوع ہوگا۔انہوں نے کہا کہ کشمےرےوں کی اخلاقی،سےاسی وسفارتی حماےت جاری رکھےں گے۔دےگر مقررےن نے مقبوضہ کشمےر مےں بھارتی ظلم وستم کی شدےد الفاظ مےں مذمت کی اور عالمی برادری سے کہا کہ وہ فی الفور انسانےت سوز کارروائےاں رکوانے مےں اپنا کردار ادا کرے۔انہوںنے کہا کہ کشمےرےوں کی جدوجہد رائےگاں نہےں جائے گی اور مقبوضہ کشمےر مےں بھارتی جارحےت کا خاتمہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کا بچہ بچہ کشمےرےوں کے ساتھ ہے جنہےں آزادی کے حصول تک کسی موڑ پر بھی تنہا نہےں چھوڑےں گے۔اس موقع پرشرکاءریلی نے پر جوش انداز مےں کشمےر بنے گا پاکستان، آزادی کشمیر ناگزیر کے فلک شگاف کے نعرے بھی لگائے جبکہ کشمےرےوں کی ہر طرح سے حماےت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کےاگےا۔
۔۔۔٭٭٭۔۔۔
جھنگ( )ڈپٹی کمشنرمحمد طاہر وٹو کی ہداےات پر انسداد ڈےنگی مہم اور سموگ کی روکتھام کے سلسلے مےں ضلع کونسل سیکرٹریٹ سے آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا جس کی قیادت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو چوہدری محمد اشرف گجر نے کی۔ شرکاءواک نے انسداد ڈینگی اور سموگ پر قابو پانے کے حوالہ سے درج تحریروں پر مبنی بینرزاور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے۔ اے ڈی سی ریونیو چوہدری محمد اشرف گجر نے آگاہی واک سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈےنگی سے بچاﺅ کے لئے احتےاطی تدابےرپر عمل پےرا ہونا انتہائی ضروری ہے لہذا شہری ذمہ دارےوں کا احساس کرےں اور گھروں مےں ڈےنگی کی افزائش کا ماحول پےدا نہ ہونے دےں۔ حکومتی سطح پر ڈےنگی کے انسداد کے لئے ہنگامی اقدامات کئے جارہے ہےں تاہم شہرےوں کے تعاون کے بغےر مطلوبہ نتائج حاصل نہےں کئے جاسکتے ۔کسی جگہ پانی جمع نہ ہونے دےں ۔صفائی ستھرائی کا خصوصی خےال رکھےں فالتو سامان کو ضائع کردےں۔گملوں وکےارےوں کو خشک رکھےں تاکہ ڈےنگی کو افزائش کا موقع نہ ملے۔۔انہوںنے مزید کہا کہ سموگ کی روکتھام اور اس سے پھیلنے والے موذی مرض سے چھٹکارا حاصل کرنے کےلئے ہمیں اپنے ماحول کو سرسبز اور شاداب بنانا ہوگا۔ معاشرے کا ہر شہری ماحولیاتی آلودگی کے خاتمہ میں اپنا کلیدی کردار ادا کرے۔ رواں موسم میں دھواں دینے والے عناصر سموگ او رماحولیاتی آلودگی کا سبب بنتے ہیں۔قبل ازیں ضلع کونسل ہال میں آگاہی سےمےنارکا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے سی ای اوہیلتھ ڈاکٹر رائے سمیع اللہ نے کہا کہ ڈےنگی کے مسئلے پر موثرانداز مےں قابو پانے کے لئے بھرپور اقدامات جاری ہےں۔انہوںنے زوردےا کہ ڈےنگی کے انسداد کے لئے مشترکہ کوششےں جاری رکھی جائےں جبکہ احتےاطی وانسدادی اقدامات کو بھی ذمہ دارانہ انداز مےں جاری رکھےں۔اس موقع پر محکمہ صحت کے آفےسرز نے ڈےنگی کے انسداد کے لئے اقدامات سے آگاہ کےا اور بتاےا کہ روزانہ کی بنےاد پر ان ڈور اورآﺅٹ ڈور سروےلنس کا عمل جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ اہل خانہ کو صفائی ستھرائی برقرار رکھنے کے بارے مےں بھرپورآگاہی دےں۔
۔۔۔////۔۔۔
جھنگ( )آج بروز ہفتہ 5اکتوبرضلع کونسل ہال میں ٹیچر ز ڈے کے حوالہ سے سیمینار منعقد ہوگا جس کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر محمد طاہر وٹو ہونگے۔
۔۔۔٭٭۔۔۔
جھنگ( ) ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 علی حسنین نے کہا ہے کہ عوام کی خدمت ہمار اشعار ہے۔ کسی بھی ناگہانی صورتحال کے پیش نظر ریسکیو1122کا سٹاف ہمہ وقت کوشاں ہے ۔ان خیالا ت کا اظہار انہوںنے ریسکیو1122کی ماہانہ کارکردگی کے جا ئزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 علی حسنین نے ایمرجنسیزریسپانس کے حوالہ سے بتایا کہ ماہ ستمبر میں 20876 ایمرجنسیز کی کالز موصول ہوئی جن میں 5519 غیر متعلقہ،6488ڈسٹربنگ،6482 معلوماتی اور251رونگ کالزتھیںجبکہ 2136کالز جن کا ریسکیو1122سے کوئی تعلق نہیں تھا۔ ریسکیو1122نے 2136ایمرجنسیز کالز پر رسپانس کیا ان میں روڈ ٹریفک ایکسڈینٹ 501 ،میڈیکل ایمرجنسیز 1228، آگ لگنے کا واقعات 16، کرائم ایمرجنسیز 80،بلڈنگ گرنے کے02 واقعات اور02 واقعات ڈوبنے کے پیش آئے جبکہ متفرق ایمرجنسیز کی تعداد 307رہی۔ روڈ ٹریفک ایکسڈینٹ پر ریسکیونے 4201 افراد کو ریسکیو کیا جن میں 2442 افراد کو موقع پر ابتدائی طبی امداد دی گئی جبکہ 1727 افراد کو فرسٹ دے کر ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ 32افراد جان کی بازی ہار گئے۔ڈی او ایمرجنسی نے مزید بتایا کہ ریسکیو 1122نے ماہ ستمبر میں بہتر رسپانس ٹائم کی روایت کو برقرار رکھا،ایوریج رسپانس کال پر ڈے 71.02فیصد رہی۔ ایوریج رسپانس ٹائم ایمرجنسی کا 6.02تھا اور فائر ایمرجنسیز کا ایوریج رسپانس ٹائم 5.57رہا۔مزید برآں ریسکیو1122کی جانب سے کشمیر کے حوالے سے ریلی، انسدادڈینگی کے حوالے سے آگاہی سمیناراور واک کا اہتمام اور ریسکیو کمیونٹی ونگ نے ڈینگی پر مختلف تعلیمی اداروں میں لیکچرز دئیے اور حفاظتی تدابیر سے آگاہ کیا۔ علاوہ ازیں ایل پی جی فلینگ کرنے والوں کا سیفٹی آڈٹ کیا اور سیفٹی ٹریننگ کروائی۔
۔۔۔٭٭٭۔۔۔


Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 73

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 79

اپنا تبصرہ بھیجیں