وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کااجلاس 22 اکتوبرکوطلب کرلیا۔رپورٹ شیراز خان

اسلام آباد(اہم نیوز)وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کااجلاس 22 اکتوبرکوطلب کرلیا ،وفاقی کابینہ ملکی سیاسی،معاشی صورتحال پرمشاورت کریگی ۔

ضرور پڑھیں: 
https://ahemnewshd.com/latest/4880
میڈیارپورٹس کے مطابق وفاقی کابینہ کا اجلاس 22 اکتوبر کو طلب کرلیا گیا،وزیراعظم عمران خان اجلاس کی صدارت کریں گے،وفاقی کابینہ ملکی سیاسی اورمعاشی صورتحال پرمشاورت کریگی ،اجلاس میں وفاقی کابینہ کواشیائے خورونوش کی قیمتوں پربریفنگ دی جائےگی ،اس کے علاوہ وفاقی کابینہ اجلاس میں 12 نکاتی ایجنڈے پرغورکیاجائےگا ،کابینہ ڈویژن نیب اورقرضہ کمیشن کومعلومات فراہم کرنے کی منظوری لے گی۔

اجلاس میں کابینہ گھروں کی تعمیرکیلئے 5ارب کے بلاسودقرضے دینے کی منظوری دیگی ،وزارت سائنس وٹیکنالوجی کے متعددذیلی اداروں میں تعیناتیاں ایجنڈے میں شامل ہیں۔

Custom Advertisement

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 73

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 79

اپنا تبصرہ بھیجیں