وزیراعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ رہے ہیں۔وزیراعظم کراچی میں ڈينگی مچھر، پاگل کتے، سیوریج کے مسائل اور اسٹريٹ کرمنلز کی بڑھتی واردتوں سے متعلق بھی بریفنگ لیں گے۔

وزیراعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ رہے ہیں۔

کراچی آمد پر وزیراعظم شہر ميں جاری منصوبوں پر بھی بات کريں گے، جب کہ اتحاديوں سے بھی ملاقات ہوگی۔ پی ٹی آئی رہنماوں کے مطابق وزیراعظم نے اس بار وزیراعلی کو ملاقات کيلئے نہيں بلايا۔

وزیراعظم کراچی میں ڈينگی مچھر، پاگل کتے، سیوریج کے مسائل اور اسٹريٹ کرمنلز کی بڑھتی واردتوں سے متعلق بھی بریفنگ لیں گے۔ وزیراعظم دن 12 بجے شہر قائد پہنچیں گے۔ جس کے بعد گورنر ہاؤس ميں گورنر سندھ عمران اسماعيل، ايم کيوايم اور جی ڈی اے کے وفد سے ملاقاتيں کريں گے۔

ايس آئی ڈی سی ايل کے اجلاس کی صدارت بھي کريں گے۔ وزیراعظم حب میں پاور پلانٹ منصوبے کی تقریب ميں بھی شريک ہوں گے۔

Custom Advertisement

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 73

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 79

اپنا تبصرہ بھیجیں