ایک طبقہ نواز شریف اور مریم نواز کو سیاسی قیدی کے طور پر پیش کر رہا ہے،حقیقت یہ ہے کہ شریف فیملی کرپشن میں ملوث ہے،فواد چودھری

اسلام آباد(اہم نیوز)وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ ایک طبقہ نواز شریف اور مریم نواز کو سیاسی قیدی کے طور پر پیش کر رہا ہے،حقیقت یہ ہے کہ شریف فیملی کرپشن میں ملوث ہے،ساری اپوزیشن کا ایک مقصد ہے قوم کے پیسے دیئے بغیر مقدمات سے نکلنا،ہماری غلطی ہے کہ ہم طاقتور طبقات کی بلیک میلنگ میں آ جاتے ہیں۔
وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ ایک طبقہ نواز شریف اور مریم نواز کو سیاسی قیدی کے طور پر پیش کر رہا ہے،حقیقت یہ ہے کہ شریف فیملی کرپشن میں ملوث ہے،انہوں نے کہا کہ ہمارے ہاں امیر بیمار ہو تو لگتا ہے قیامت آ جائے گی،جب تک عام آدمی اور سیٹھ کیلئے ایک قانون نہیں ہوتا ہم ایک پسماندہ معاشرہ رہیں گے۔

فوادچودھری کا مزید کہناتھا کہ ساری اپوزیشن کا ایک مقصد ہے قوم کے پیسے دیئے بغیر مقدمات سے نکلنا،ہماری غلطی ہے کہ ہم طاقتور طبقات کی بلیک میلنگ میں آ جاتے ہیں،انہوں نے کہا کہ دھرنا دینے والوں کو انہی کی زبان میں جواب دینا چاہیے،مٹھی بھر لوگ جو بندر تماشہ لگا کر بیٹھے ہیں انہیں مونگ پھلی نہیں کچھ اور چاہیے۔

Custom Advertisement

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 73

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 79

اپنا تبصرہ بھیجیں