کراچی : سانحہ ساہیوال کیس کے فیصلے پر قومی کرکٹ سٹار شاہد خان آفریدی کا ردعمل سامنے آگیا، سابق کرکٹر نے ساہیوال کے ہیش ٹیگ کے ساتھ نبی پاک ﷺ کی حدیث مبارکہ شیئر کی۔

کراچی : سانحہ ساہیوال کیس کے فیصلے پر قومی کرکٹ سٹار شاہد خان آفریدی کا ردعمل سامنے آگیا، سابق کرکٹر نے ساہیوال کے ہیش ٹیگ کے ساتھ نبی پاک ﷺ کی حدیث مبارکہ شیئر کی۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شاہد آفریدی نے حضور پاک صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی ایک حدیث لکھی: تم سے پہلے لوگ تباہ ہوگئے تھے کیوں کہ وہ غریبوں کو قانونی سزا دیتے تھے اور امیروں کو معاف کرتے تھے۔ اللہ کی قسم اس کے ہاتھ میں میری جان ہے! اگر فاطمہ (رسول اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی صاحبزادی) نے ایسا کیا (چوری کی)، میں اس کا ہاتھ کاٹ دوں گا۔
شاہد آفریدی نے حدیث نبوی صلی اللہ علیہ والہ وسلم لکھنے کے بعد ہیش ٹیگ میں ساہیوال لکھا جس سے یہ بات ظاہر ہوتی ہے کہ انہوں نے سانحہ ساہیوال کے کیس کے فیصلے پر یہ ٹوئٹ کیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے گزشتہ روز سانحہ ساہیوال کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے تمام ملزمان کو شک کا فائدہ دے کر بری کردیا تھا۔ عدالت نے مقدمے میں مقتول ذیشان کے بھائی اور خلیل کے بچوں سمیت 49 گواہان کے بیانات قلمبند کیے تاہم تمام گواہان نے عدالت کے روبرو ملزمان کو شناخت کرنے سے انکار کردیا۔ مقدمے میں وکلا اور سرکاری گواہوں کے بیانات پر 9 ماہ بعد جرح مکمل ہونے کے بعد عدالت نے فیصلہ سناتےہوئے تمام 6 ملزمان کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کردیا۔ 

Custom Advertisement

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 73

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 79

اپنا تبصرہ بھیجیں