نوجوان لڑکوں کو پیار کے جال میں پھنسا کر بلیک میل کرنے والا گروہ پکڑا گیا، حیران کن طریقہ واردات سامنے آگیا

بوریوالا (اہم نیوز)ڈی پی او وہاڑی اختر فاروق کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ صدر بوریوالاسب انسپکٹر محمد یعقوب کی سربراہی میں کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے نوجوان لڑکوں کو ٹیلیفون پر پھنساکر ان کو بلیک میل کرنے والا گروہ گرفتار کر لیا ۔
ترجمان وہاڑی پولیس کے مطابق ثمن نامی لڑکی لڑکوں کے موبائل نمبرز پر مختلف نام استعمال کر کے رابطہ کرتی اور انہیں اپنے پیار کے جال میں پھنساتی۔ کچھ عرصہ بعد وہ نوجوان لڑکوں کو مخصوص جگہوں پر ملنے کیلئے بلاتی جہاں لڑکے کے پہنچتے ہی وہ اپنے باقی ساتھیوں ارشد، علی حیدر، یاسین اور عبدالحفیظ کو بلالیتی اور لڑکے کو پکڑ لیا جاتا۔ ملزمان کا یہ گروہ لڑکوں کو پکڑ کر انہیں بلیک میل کرتا اور ان سے بھاری رقم وصول کرتا تھا۔

ڈی پی او وہاڑی اختر فاروق کے نوٹس میں یہ بات آئی تو انہوں نے ایسے گروہ کے خلاف بلاتفریق کاروائیاں کرنے کی ہدایات دی تھیں۔ پولیس تھانہ صدر بوریوالا نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

Custom Advertisement

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 73

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 79

اپنا تبصرہ بھیجیں