میاں نوازشریف علاج کیلئے بیرون ملک جانے پر رضا مند ہو گئے

اسلام آباد(اہم نیوز)سابق وزیراعظم نوازشریف علاج کیلئے باہر جانے پر رضا مند ہو گئے ،نوا زشریف کو مکمل طبی سہولیات دے کر باہر لے جانے پر کام شروع کر دیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نوازشریف کو اتفاق ہسپتال ،شریف میڈیکل سٹی اور حمید لطیف ہسپتال منتقل کرنے پرغور کیاجارہا ہے ۔
نجی ٹی وی 92 نیوز نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم اور ن لیگ کے قائد نوازشریف علاج کیلئے بیرون ملک جانے پر تیار ہو گئے ،نوا زشریف کو مکمل طبی سہولیات دے کر باہر لے جانے پر کام شروع کر دیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بیرون ملک سے ایک ڈاکٹر بھی نوازشریف کے علاج کیلئے پاکستان آرہا ہے ،نوازشریف کو ضمانت کی صورت میں فوری طور پر کس ہسپتال منتقل کیا جائے گااس پر غور شروع کردیاگیا ہے،ذرائع کا کہنا ہے کہ نوازشریف کو اتفاق ہسپتال ،شریف میڈیکل سٹی اور حمید لطیف ہسپتال منتقل کرنے پرپر غور کیاجارہا ہے 

Custom Advertisement

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 73

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 79

اپنا تبصرہ بھیجیں