پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سیکریٹری جنرل احسن اقبال کا ملک بھر میں یوم سیاہ بھرپور جذبے سے منانے کے عزم کا اظہار کشمیریوں کی آزادی ہمارا قومی نصب العین ہے

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سیکریٹری جنرل احسن اقبال کا ملک بھر میں یوم سیاہ بھرپور جذبے سے منانے کے عزم کا اظہار
کشمیریوں کی آزادی ہمارا قومی نصب العین ہے
پاکستان مسلم لیگ (ن) آج ملک بھر میں اپنے کشمیری بھائیوں، بہنوں کے ساتھ بھرپور یک جہتی کا مظاہرہ کرے گی
پاکستان کے طول وعرض میں پارٹی بہادر کشمیریوں کی حمایت میں ریلیاں، جلسے اور جلوس منعقد کرے گی
نوازشریف کی قیادت میں کشمیریوں کو ان کا حق بھی مسلم لیگ (ن) ہی دلائے گی
پارٹی صدر شہبازشریف کی ہدایت پر ملک بھر میں کشمیرکاز کے لئے آج بھرپور تقاریب ہورہی ہیں
پارٹی صدر شہبازشریف کشمیر یوں کے حق میںلاہور میں منعقدہ مرکزی تقریب سے خطاب کریں گے
آج پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبرپختونخوا، آزادکشمیر، گلگت بلتستان سے کشمیر بنے گا پاکستان کا نعرہ بلند ہوگا
تمام صوبائی صدور اپنے اپنے صوبے میں صوبائی، ڈویژنل، ضلعی اور سٹی کی سطح پر سرگرمیوں کے نگرانی کررہے ہیں
قصورمیں مسلم لیگ ہاوس سے بابا بھلے شاہ دربار تک ریلی کے علاوہ تین تقاریب ہوںگی
، شیخوپورہ، ننکانہ صاحب، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، چنیوٹ سمیت دیگر علاقوں کا سرگرمیوں کا شیڈول جاری
بہاولپور، بہاولنگر، رحیم یار خان، ڈی جی خان، راجن پور، لیہ ، مظفرگڑھ، ساہیوال ، اوکاڑہ، پاکپتن میں بھی ریلیاں اور جلوس نکلیں گے
سرگودھا، خوشاب، میانوالی، بھکر،ملتان، لودھراں، وہاڑی، راولپنڈی ،جہلم، چکوال، اٹک میں بھی کارکن تیار ہیں
گوجرانوالہ، سیالکوٹ، ناروال، گجرات، حافظ آباد، منڈی بہاوالدین میں بھی سرگرمیوں کی تیاریاںمکمل
سندھ میں پارٹی صدر شاہ محمد شاہ، بلوچستان میں لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ سرگرمیوں کی نگرانی کررہے ہیں
خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام صوبے میں یوم سیاہ منانے کے لئے سرگرمیوں کی قیادت کررہے ہیں
کشمیری قیادت اور عوام کا جذبہ قابل رشک ہے، انہوں نے کسی ظلم کو اپنی آزادی کے راستے کی رکاوٹ نہیں بننے دیا
کشمیری قیادت اور عوام کو یقین دلاتے ہیں کہ ان کے حق آزادی کے حصول تک ان کے ساتھ پوری قوت سے کھڑے رہیں گے


Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 73

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 79

اپنا تبصرہ بھیجیں