جھنگ(اہم نیوز ) صوبہ کے دیگر اضلاع کی طرح جھنگ میں بھی کشمیر میں بھارت کے غاصبانہ قبضے کے خلاف یوم سیاہ کے طور پر منایا گیا۔ اس ضمن میںکشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے حوالے سے ضلع بھر میں ریلیاں اور سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ مرکزی ریلی ضلع کونسل سیکرٹریٹ سے ڈپٹی کمشنر محمد طاہر وٹوکی قیادت میں منعقد ہوئی

باتسلیمات ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر محکمہ تعلقات عامہ جھنگ ،حکومت پنجاب
ہینڈ آﺅٹ
راﺅ شکیل احمد /عابدرشید
27اکتوبر2019ئ

جھنگ( ) صوبہ کے دیگر اضلاع کی طرح جھنگ میں بھی کشمیر میں بھارت کے غاصبانہ قبضے کے خلاف یوم سیاہ کے طور پر منایا گیا۔ اس ضمن میںکشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے حوالے سے ضلع بھر میں ریلیاں اور سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ مرکزی ریلی ضلع کونسل سیکرٹریٹ سے ڈپٹی کمشنر محمد طاہر وٹوکی قیادت میں منعقد ہوئی جس میں محکمہ تعلیم، صحت ، سوشل ویلفیئر ، رزاعت ، لائیو سٹاک، ریسکیو1122، ماحولیات ، پی ڈی ایم اے سمیت سیاسی، سماجی و سرکاری محکموں کے افسران وملازمین ، شہری، تاجر، وکلاء،میڈیا اورسول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے افراد بھی شریک تھے۔ریلی میں شریک ہزاروں افراد نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے قومی ، کشمیری و سیاہ پرچم تھامے ہوئے تھے۔ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر محمد طاہر وٹونے کہا کہ کشمیریوں پر بھارتی ظالم وستم، وحشیانہ جبر و تشدد کے خلاف ہر سطح پر آواز بلند کی جائے گی۔آج کے دن بھارت نے کشمیر پر غاصبانہ قبضہ کیا تھا۔انہوںنے کہا کہ پاکستانی قوم کا ہر فرد کشمیر کی آزادی کا سورج طلوع ہونے تک شانہ بشانہ ہیں۔کشمیر میں بہنے والا خون راہیگاں نہیں جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان اپنی فوجی طاقت کے بل بوتے پر کشمیریوں کی جدو جہد آزادی کو ختم نہیں کرسکتا کیونکہ بین الاقوامی اداروں میں کشمیر پر موثر آوازیں اٹھ اور ہندوستانی مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بے نقاب ہو رہی ہیں کشمیر کی آزادی کا سورج اب طلوع ہونے والا ہے۔کشمیریوں کی آزادی کے لیے قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ظلم جب بڑھتا ہے تو مٹ جاتا ہے کشمیر میں بھی ظلم کی سیاہ رات جلد ختم ہونی والی ہے۔اس موقع پر بھارت کے غاصبانہ قبضے کے خلاف ،کشمیر بنے گا پاکستان،آزادی کشمیر ناگزیر کے فلک شگاف نعرے بھی لگائے گئے۔
۔۔۔٭٭٭۔۔۔


Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 73

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 79

اپنا تبصرہ بھیجیں