ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج تنویر اکبر کا جیل کا دورہ۔انسداد ڈینگی کے حوالہ سے صوبائی سیکرٹری و ڈی سی کا اجلاس ۔رپورٹ یوسف تبسم

باتسلیمات ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر محکمہ تعلقات عامہ جھنگ ،حکومت پنجاب
ہینڈ آﺅٹ
راﺅ شکیل احمد /عابدرشید
30اکتوبر2019ئ
جھنگ( )انچارج مانیٹرنگ انسداد ڈینگی مہم /صوبائی سیکرٹری ہیومن رائٹس پنجاب طارق محمودنے ڈپٹی کمشنر محمد طاہر وٹو کے ہمراہ انسداد ڈینگی کے حوالہ سے اجلاس کی صدارت کی۔انہوںنے اجلاس میں انسداد ڈینگی کی کارکردگی کا جائزہ لیا ۔اسسٹنٹ کمشنر زسمیت محکمہ صحت،سوشل ویلفیئر، ماحولیات، تعلیم و دیگر بھی اجلاس میں شریک تھے۔صوبائی سیکرٹری ہیومن رائٹس پنجاب طارق محمود نے کہا ہے کہ انسداد ڈینگی مہم پر کامیابی سے عملدرآمد کےلئے تمام تر وسائل اور انتظامی مشینری کو متحرک رکھاجائے اور اس ضمن میں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی طرف سے تمام اضلاع کی انتظامیہ،محکمہ صحت اور دیگر متعلقہ محکموں کو سخت ترین ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ موسمی درجہ حرارت معتدل ہونے تک انسداد ڈینگی کے حوالہ سے تمام محکمے آپس میں مربوط کوآرڈی نیشن رکھیں اور بہتر حکمت عملی پر عمل درآمد کرکے اس موذی مرض سے چھٹکارا پایا جائے۔انہوںنے کہا کہ انسداد ڈینگی میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ ڈینگی کے مسئلے پر قابو پانا اولین ترجیح ہے۔ ڈینگی لاروا کی افزائش روکنے کے لئے سرویلنس اور انسدادی اقدامات کے ساتھ ساتھ ڈینگی مچھر سے بچاﺅ کے لئے شہریوں میں زیادہ سے زیادہ آگاہی پیدا کریں جس کا سلسلہ دیہی اوردوردراز کے علاقوں تک وسیع کیا جائے۔ اجلا س سے ڈپٹی کمشنر محمد طاہر وٹو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع بھر میں 85 ان ڈور اور 70 آوٹ ڈور ٹیمیں ڈینگی لاروے کی سرویلنس کے حوالے سے باقاعدگی سے وزٹ کر رہی ہیں۔انسداد ڈینگی کے حوالے سے خلاف ورزی کے صورت میںمرتکب افراد کو نوٹس جاری کرکے کاروائی عمل میں لائی گئی ہے۔اجلاس میں دیگر محکموں نے بھی انسداد ڈینگی کے حوالہ سے جاری اقدامات بارے بریفنگ دی۔ قبل ازیں انچارج انسداد ڈینگی مہم / سیکرٹری ہیومن رائٹس طارق محمودنے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا بھی دورہ کیا اور محکمانہ سروسز میں مزید بہتری لانے کی ہدایات جاری کیں۔
۔۔۔٭٭٭۔۔۔
جھنگ( )ڈپٹی کمشنر محمد طاہر وٹو کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایگری کلچر ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا ۔ اجلاس میں محکمہ زراعت ، محکمہ انہار،لائیو سٹاک،فیسکو،واٹر مینجمنٹ ،سیڈ کارپوریشن بنکوں کے افسران ، کھاد بنانے والی کمپنیوں کے نمائندوں کے علاوہ کسانوں اور کاشتکاروں کے نمائندوںنے شرکت کی۔ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع چوہدری اختر نے اجلاس میں کسانوں کی رجسٹریشن اور کسان کارڈ کے اجراء، لوڈشیڈنگ شیڈول ، حیوانات کےلئے جاری ویکسی نیشن،بنکوں سے قرضہ جات کی وصولی اور مختلف فصلات کی کاشت کے حوالہ سے درپیش مسائل ، بغیر لائسنس زرعی ادویات کی فروخت اور دیگر مسائل بارے تفصیلی بریفنگ دی ۔ڈپٹی کمشنر محمد طاہر وٹو نے کہا ہے کہ جعلی اور ملاوٹ شدہ کھاداور غیر ملکی یوریا کنٹرول ریٹ سے زائد قیمت پر فروخت کرنے والے کسی قسم کی رعائت نہیں برتی جائیگی۔محکمہ زراعت کے افسران گاﺅں کی سطح پر فارمرٹریننگ پروگرام کے تحت کاشتکاروں اور کسانوں کی رہنمائی میں کوئی کسر اٹھانہ رکھیں اور جدید زرعی ٹیکنالوجی کی فراہمی بارے بھرپور آگاہی دیں۔ حکومت شعبہ زراعت کو زیادہ سے زیادہ اہمیت دے رہی ہے لہٰذا کسانوں اور کاشتکاروں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائےگی۔انہوں نے کسانوں کی رجسٹریشن اور کسان کارڈ کے اجراء، لوڈشیڈنگ شیڈول ، حیوانات کےلئے جاری ویکسی نیشن،بنکوں سے قرضہ جات کی وصولی اور مختلف فصلات کی کاشت کے حوالہ سے درپیش مسائل ، بغیر لائسنس زرعی ادویات کی فروخت اور دیگر مسائل بارے فرداً فرداًمعلومات حاصل کیں اور موقع پر ترجیحی بنیادوں پر مسائل کو فوری حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
۔۔۔٭٭٭۔۔۔
جھنگ( )ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج تنویر اکبر نے جوڈیشنل مجسٹریٹ محمد فضل الٰہی کے ہمراہ ڈسٹرکٹ جیل جھنگ کا دورہ کیا۔سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل فرخ سلطان نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کو جیل میں قیدیوں کو فراہم کی جانیوالی سہولیات بارے تفصیلی بریفنگ دی ۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج تنویر اکبر نے اپنے دورہ کے دوران جیل کے ہسپتال، کچن ، گودام، لائبریری، کمپیوٹر لیب اور دیگر مختلف حصوں کا معائنہ کیااور انتظامات کو مزید بہتر بنانے کی ہدایات جاری کیں۔ انہوںنے نوعمراور خواتین وارڈ سمیت دیگر بارکوں کابھی معائنہ کیا اورموقع پر قیدیوں کے مسائل سنے ۔ مزید برآںڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے قیدی بچوں کے وارڈ میں دی جانیوالی سہولیات کا بھی جائزہ لیا اور جیل میں جاری تعمیراتی کاموں کو سراہا۔ انہوںنے جیل کی سیکورٹی اور دیگر انتظامی امور کو مزید موثر اور فعال بنانے کے احکاما ت جاری کیے۔
۔۔۔٭٭٭۔۔۔
پریس ریلیز
جھنگ ( ) محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈپیارٹمنٹ کے زیر اہتمام یونیسف پنجاب کے تعاون سے تحصیل جھنگ کی 13یونین کونسل کے کمیونٹی ریسورس پرسن کیلئے (PATS) پروگرام کے سلسلہ میں ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں شرکاءکو (PATS)اپرویچ پر ٹریننگ دی گئی۔ٹریننگ کے اختتام پر محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے امجد بشیر نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے بتایاکہ محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ یونیسف پنجاب کے تعاون سے ان 13 یونین کونسلوںمیں مستحق گھرانوں کو لیٹرین کی سہولت فراہم کرے گا۔ورکشاپ کے اختتام پرمہمان خصوصی کوآرڈی نیٹر پی ڈی ایم اے عبدالخالق سعید چشتی ،غلام دستگیر پروجیکٹ منیجر ،محمد شمعون اورعبدالوحیدنے تربیت مکمل کرنے والے شرگاءمیں اسناد تقسیم کیں۔
۔۔۔٭٭٭۔۔۔

Custom Advertisement

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 73

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 79

اپنا تبصرہ بھیجیں