رہبر کمیٹی نے شٹر ڈاؤن ہڑتال بڑی شاہراہیں بند کرنے لاک ڈاؤن اور اسمبلیوں سے استیعفے کا آپشن دے دیا آگے کیا ہونے جارہا ہے تفصیل جانیے

آزادی مارچ: رہبر کمیٹی نے پارلیمنٹ سے اجتماعی استعفوں کی تجویز پیش کردی۔۔

جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی ۔ ف) کے آزادی مارچ کے اسلام آباد میں پڑاؤ کا آج تیسرا دن ہے، دھرنے کے شرکاء پشاور موڑ پر ایچ 9 گراؤنڈ میں موجود ہیں۔

گزشتہ روز جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے وزير اعظم عمران خان کو مستعفی ہونے کیلئے 48 گھنٹوں کی مہلت دی تھی اور اس مہلت کا آج پہلا دن ہے۔

آج ہونے والے اپوزیشن کی رہبر کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں وزیراعظم کے استعفے پر متفق ہیں اور اگر ایسا نہ ہوا تو پارلیمنٹ سے اجتماعی استعفوں، ملگ گیر شٹر ڈاؤن اور ہائی ویز کو بلاک کرنے سمیت دیگر آپشنز زیر غور ہیں۔

مولانافضل الرحمان نے گزشتہ روز کہا تھا کہ وزیراعظم نے دو روز میں استعفیٰ نہ دیا تو یہ اجتماع قدرت رکھتا ہے کہ خود وزیر اعظم کو گھر جا کر گرفتار کر لے البتہ ہم پُرامن لوگ ہیں چاہتے ہیں کہ پُرامن رہیں، اداروں کے ساتھ کوئی لڑائی یا تصادم نہیں،اداروں کا استحکام چاہتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ ادارے بھی غیر جانب دار رہیں۔

Custom Advertisement

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 73

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 79

اپنا تبصرہ بھیجیں