کوئٹہ: وفاقی حکومت کی جانب سے لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے قائم کمیشن چار نومبرسے کوئٹہ میں بلوچستان سے لاپتہ افراد کے کیسزکی سماعت کریگی۔

کوئٹہ: وفاقی حکومت کی جانب سے لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے قائم کمیشن چار نومبرسے کوئٹہ میں بلوچستان سے لاپتہ افراد کے کیسزکی سماعت کریگی۔

پانچ روزہ سماعت کے دوران مجموعی طور پر 62کیسز سنے جائیں گے، محکمہ داخلہ بلوچستان کے مطابق لاپتہ افراد کی بازیابی کے لئے وفاقی حکومت کی جانب سے قائم کمیشن 4 سے8 نومبر تک سول سیکرٹریٹ کوئٹہ میں کیسز کی سماعت کریگا،کمیشن کی سربراہی بلوچستان ہائی کورٹ کے ریٹائرڈ جج فضل الرحمن کریں گے۔

کمیشن 5روز کے دوران بلوچستان کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے لاپتہ افراد کے کیسز کی سماعت کریگا، سب سے زیادہ تیرہ کیسزکا تعلق خضدار سے ہے،کوئٹہ کے دس کیس،قلات کے چھ،مستونگ کے پانچ،چاغی کے چار،آواران،قلعہ عبداللہ کے تین تین،سکندر آباد،کیچ،کچھی کے دو دو کیسز بھی سنے جائیں گے۔

Custom Advertisement

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 73

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 79

اپنا تبصرہ بھیجیں