حکومت اور اپوزیشن میں ڈیڈلاک برقرار، بات عزت بچانے تک پہنچ گئ

اسلام آباد:حکومتی مذاکراتی کمیٹی اور اپوزیشن کی رہبرکمیٹی کے مذاکرات بے نتیجہ ختم ہوگئے تاہم حکومت اور اپوزیشن کے درمیان ڈیڈلاک برقرار ہے

اسلام آباد میں جے یو آئی کے رہنما ءاوررہبر کمیٹی کے سربراہ اکرم حان درانی کے گھر پر حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات ہوئے۔

اپوزیشن کی جانب سے حکومت کو دیے گئے مطالبات پر بات چیت کی گئی تاہم گزشتہ روز کی طرح آج بھی مذاکرات بے نتیجہ ختم ہوگئےاور کسی معاملے پر اتفاق نہیں ہوسکا۔

مذاکرات کے بعد اپوزیشن رہبر کمیٹی کے کنوینئراکرم درانی نے کہا کہ رہبر کمیٹی اپنے مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹی،کل بھی پرویز خٹک کی سربراہی  میں کمیٹی آئی تھی۔

حکومتی کمیٹی کے سربراہ پرویز خٹک نے کہا کہ ہم درمیانہ راستہ ڈھونڈنے کی کوشش کررہے ہیں ،ہم چاہتے ہیں کہ ان کی بھی عزت رہے اور پی ٹی آئی حکومت کا بھی خیال رکھا جائے۔

پرویز خٹک نے کہا کہ بات چیت بڑے اچھے ماحول میں ہوئی، کمیٹی کی میٹنگ جاری رہے گی ،کوشش ہوگی کہ ڈیڈلاک ختم ہو، کچھ چیزیں اچھی لگیں کچھ اچھی نہیں لگیں۔

Custom Advertisement

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 73

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 79

اپنا تبصرہ بھیجیں